counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

حکومت چاہتی ہے اقلیتیں امن وہم آہنگی سے رہیں، وزیراعظم نواز شریف

حکومت چاہتی ہے اقلیتیں امن وہم آہنگی سے رہیں، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتیں ملک کا ایک اہم طبقہ ہیں جنھوں نے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، حکومت چاہتی ہے کہ اقلیتیں امن اور ہم آہنگی کے ماحول میں زندگی بسر کریں۔ وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر […]

سانحہ یوحنا آباد، معاونت کرنیوالے افراد کا سراغ لگا لیا گیا

سانحہ یوحنا آباد، معاونت کرنیوالے افراد کا سراغ لگا لیا گیا

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ خودکش حملہ آور کی معاونت کرنے والے افراد کا سراغ لگا لیا گیا۔ معاونت کرنے والے خودکش حملے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ خودکش حملہ آور نے چرچ کے قریب گھر کرائے پر لے رکھا تھا۔ ذرائع […]

قومی اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کو تاحیات نااہل قرار دینے کا بل منظور

قومی اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کو تاحیات نااہل قرار دینے کا بل منظور

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی نے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار کاسینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنیوالے امیدواروں اور ارکان قومی اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کے حوالے سے آئینی ترمیم بل مسترد کر دیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر متعدد ارکان نے […]

یوحنا آباد میں جلائے جانے والا دوسرا شخص سرگودھا کا شہری نکلا

یوحنا آباد میں جلائے جانے والا دوسرا شخص سرگودھا کا شہری نکلا

لاہور (جیوڈیسک) یوحنا آباد دھماکوں کے بعد مشتعل ہجوم کے ہاتھوں جلائے جانے والے دوسرے شخص کی شناخت بابر نعمان کے نام سے ہوگئی جو سرگودھا کا رہائشی تھا۔ ورثا کا کہنا ہے بابر نعمان کو بے گناہ قتل کیا گیا۔ ورثا نے پولیس سے درخواست کی کہ بابر نعمان کی لاش ہمارے حوالے کی […]

ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 9 مزید قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 9 مزید قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

لاہور (جیوڈیسک) ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے9 مزید قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں سزائے موت کے 2 قیدیوں غحلام محمد اور ذاکر حسین کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ غلام محمد نے 2000 میں اپنے سالے کو قتل کیا تھا جب کہ ذاکر حسین […]

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ترجمان رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ ترجمان رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا جس میں ترجمان رینجرز نے […]

برے وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے: زرداری

برے وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے: زرداری

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی میں ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم پر برا وقت ہے متحدہ قومی موومنٹ کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔ آصف زرداری نے کہا سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم نے ساتھ دیا ان کا ساتھ چھوڑنا دغا ہو گا۔ سابق […]

سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنادی

سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنادی

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے جبکہ ملازمین کے لیے نئی رہائش گاہیں بھی تعمیر کریں گے۔ ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا […]

صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل، رشتہ داروں سے آخری ملاقات کرا دی گئی

صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل، رشتہ داروں سے آخری ملاقات کرا دی گئی

کراچی (جیوڈیسک) صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں جیل میں بیوی اور رشتہ داروں کی آخری ملاقات کرا دی گئی، سندھ ہائی کورٹ نے مجرم کو مچھ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے صولت مرزا کو […]

یوحنا آباد میں انسانوں کو زندہ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، چوہدری نثار

یوحنا آباد میں انسانوں کو زندہ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، چوہدری نثار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سانحہ یوحنا آباد کے بعد جو کچھ ہوا اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور زندہ انسانوں کو جلانا بھی بدترین دہشت گردی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا […]

دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے، شرجیل میمن

دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے، شرجیل میمن

کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لودشیڈنگ کے نام پر ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی […]

سوات میں گھر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

سوات میں گھر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

سوات (جیوڈیسک) مدین کے علاقے بشی گرام میں گھر میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 3 زخمی ہو گئے۔ دھماکا خیز مواد مدین کے علاقے بشی گرام کے ایک گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور بچوں […]

اساتذہ کے 1400 کیسز سروسز ٹریبونل منتقل کیے جائیں، سندھ ہائی کورٹ

اساتذہ کے 1400 کیسز سروسز ٹریبونل منتقل کیے جائیں، سندھ ہائی کورٹ

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ کے1400 کیسز سروسز ٹریبونل منتقل کیے جائیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے 1400 اساتذہ کے کیسز سروسز ٹریبونل کو منتقل کرنے اور اساتذہ […]

یوحنا آباد دھماکوں میں ہلاک افراد کی آخری رسومات، لاہور میں سیکیورٹی انتہائی سخت

یوحنا آباد دھماکوں میں ہلاک افراد کی آخری رسومات، لاہور میں سیکیورٹی انتہائی سخت

لاہور (جیوڈیسک) یوحنا آباد میں دو روز خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں۔ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو روز قبل دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے۔ دھماکوں میں میں ہلاک […]

فاسٹ بائولر محمد عرفان کولہے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

فاسٹ بائولر محمد عرفان کولہے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر محمد عرفان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔ انجری کا شکار پاکستانی فاسٹ بائولر کو کولہے کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے میگا ایونٹ کے بقیہ میچز نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ فاسٹ […]

بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو 6 اپریل کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو 6 اپریل کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

راولپنڈی (جیوڈیسک) اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے سابق صدر کو چھ اپریل کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے کی۔ اس موقعے […]

لاہور میں مسیحی برادری کے احتجاج کے دوران جلائے گئے ایک شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور میں مسیحی برادری کے احتجاج کے دوران جلائے گئے ایک شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (جیوڈیسک) یوحنا آباد دھماکوں کے بعد مشتعل ہجوم کے ہاتھوں جلائے جانے والے 2 افراد میں سے ایک کی شناخت نعیم کے نام سے ہوگئی جو ضلع قصور کا رہائشی تھا۔ 24 سالہ مقتول نعیم ضلع قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد محلہ نیواں تھے کارہائشی تھا جو شیشے اور ایلومینیم کا کام کرتا تھا۔ […]

صولت مرزا کے اہلخانہ آخری ملاقات کیلیے مچھ روانہ ہو گئے

صولت مرزا کے اہلخانہ آخری ملاقات کیلیے مچھ روانہ ہو گئے

کراچی (جیوڈیسک) کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کے اہلخانہ آخری ملاقات کیلیے پیر اور منگل کی درمیانی شب مچھ جیل روانہ ہو گئے۔ صولت مرزاکی اہلیہ ،بھائی اور دو بہنیں مچھ گئی ہیں، صولت مرزاکو پھانسی 19 مارچ کودی جائے […]

یوحنا آباد میں بھاری نفری تعینات، رینجرز نے امرسدھو سے کاہنہ تک سڑک سیل کر دی

یوحنا آباد میں بھاری نفری تعینات، رینجرز نے امرسدھو سے کاہنہ تک سڑک سیل کر دی

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رینجرز نے فیروزپور روڈ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا، چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک سڑک سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ فیروزپور روڈ کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ فیروز پور روڈ چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک بند رہے گا۔ یوحنا […]

حکومت سندھ کا سانحہ بلدیہ کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا سانحہ بلدیہ کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ بلدیہ کی ازسر نو تحقیقات کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی آفتاب پٹھان چیئرمین ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ، رینجرز کے کرنل سجاد بشیر، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین ارکان میں شامل […]

پنجاب حکومت کے مسیحی برادری سے مذاکرات کامیاب ہو گئے

پنجاب حکومت کے مسیحی برادری سے مذاکرات کامیاب ہو گئے

لاہور (جیوڈیسک) اتوار کے روز گرجا گھروں پر حملوں کے بعد مسیحی برداری کے احتجاج میں بتدریج شدت آتی چلی گئی جس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے سوموار کو رانا ثنا اللہ مذاکرات کرنے یوحنا آباد پہنچے جہاں مسیحی برداری کے رہنماوں سے سابق وزیر قانون نے مذاکرات کیے اور یقین دہانی کروائی […]

عراق میں سابق صدر صدام حسین کا مقبرہ تباہ، 52 جنگجو ہلاک

عراق میں سابق صدر صدام حسین کا مقبرہ تباہ، 52 جنگجو ہلاک

بغداد (جیوڈیسک) عراقی فورسز اور داعش کے جنگجوؤں میں شدید لڑائی کے دوران سابق عراقی صدر صدام حسین کا مقبرہ تباہ ہو گیا جبکہ فورسز کی بمباری میں داعش کے 52جنگجو بھی مارے گئے۔ صدام حسین کامقبرہ ان کے آبائی علاقے تکریت میں لڑائی کے دوران تباہ ہوگیا۔ الاوجہ گاؤں میں بنائے گئے صدام کے […]