counter easy hit

سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنادی

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنادی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے جبکہ ملازمین کے لیے نئی رہائش گاہیں بھی تعمیر کریں گے۔

ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوجائےگا۔انہوں نے اسلام آباد اور کراچی کے درمیان نئی ٹرین چلانے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔