counter easy hit

سانحہ یوحنا آباد، معاونت کرنیوالے افراد کا سراغ لگا لیا گیا

Church

Church

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ خودکش حملہ آور کی معاونت کرنے والے افراد کا سراغ لگا لیا گیا۔

معاونت کرنے والے خودکش حملے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ خودکش حملہ آور نے چرچ کے قریب گھر کرائے پر لے رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر ، پولیس لائنز اور یوحنا آباد میں حملہ آوروں نے ایک ہی طرح کی خودکش جیکٹس استعمال کیں۔

واضح رہے اتوار کے روز سانحہ یوحںا آباد میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔