counter easy hit

یوحنا آباد میں جلائے جانے والا دوسرا شخص سرگودھا کا شہری نکلا

Babar Nouman

Babar Nouman

لاہور (جیوڈیسک) یوحنا آباد دھماکوں کے بعد مشتعل ہجوم کے ہاتھوں جلائے جانے والے دوسرے شخص کی شناخت بابر نعمان کے نام سے ہوگئی جو سرگودھا کا رہائشی تھا۔

ورثا کا کہنا ہے بابر نعمان کو بے گناہ قتل کیا گیا۔ ورثا نے پولیس سے درخواست کی کہ بابر نعمان کی لاش ہمارے حوالے کی جائے۔

پولیس نے ورثا کو کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد لاش دی جائے گی۔ واضح رہے سانحہ یوحنا آباد میں مشتعل ہجوم کی جانب سے دو افراد کو آگ لگائی گئی تھی۔