counter easy hit

حکومت چاہتی ہے اقلیتیں امن وہم آہنگی سے رہیں، وزیراعظم نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتیں ملک کا ایک اہم طبقہ ہیں جنھوں نے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، حکومت چاہتی ہے کہ اقلیتیں امن اور ہم آہنگی کے ماحول میں زندگی بسر کریں۔

وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے الگ الگ ملاقات میں انھوں نے یوحنا آباد لاہور اور اس کے بعد ہونے والے مظاہروں اور تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبائی حکومتوں کوامن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ترقی اور خوشحالی کے اپنے ایجنڈے پر توجہ مرکوزکیے ہوئے ہے، ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطے میں سہولت کیلیے سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔

ملاقاتوں میں خیبر پختونخوا اور سندھ میں پارٹی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔