counter easy hit

یوحنا آباد دھماکوں میں ہلاک افراد کی آخری رسومات، لاہور میں سیکیورٹی انتہائی سخت

Yahna Abad

Yahna Abad

لاہور (جیوڈیسک) یوحنا آباد میں دو روز خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں۔

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو روز قبل دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے۔ دھماکوں میں میں ہلاک ہونے والے 15 افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بھی مسیحی برادری بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہے۔

دھماکوں کے بعد دو روز تک جاری رہنے والی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے یوحنا آباد سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ یوحنا آباد اور اطراف کے علاقوں میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔ یوحنا آباد کے علاقے سے گزرنے والے فیروز پور روڈ کو چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک خار دار تاروں کی مدد سے بند کردیا ہے۔