counter easy hit

سوات میں گھر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) مدین کے علاقے بشی گرام میں گھر میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 3 زخمی ہو گئے۔

دھماکا خیز مواد مدین کے علاقے بشی گرام کے ایک گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود افراد کی دہشت گردوں سے تعلق کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے قبل حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔