counter easy hit

برے وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے: زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی میں ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم پر برا وقت ہے متحدہ قومی موومنٹ کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔

آصف زرداری نے کہا سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم نے ساتھ دیا ان کا ساتھ چھوڑنا دغا ہو گا۔ سابق صدر نے کہا سندھ میں گورنر راج لگانا اتنا آسان نہیں۔

انہوں نے ظہرانے کے شرکا سے سوال کیا کہ کیا ایم کیو ایم سے اتحاد کر لیا جائے حاضرین کی خاموشی پر ان کا کہنا تھا کیا اسے ہاں ہی سمجھا جائے کوئی بولے نہ بولے نادر مگسی تو بولیں۔ اس موقع پر نادر مگسی کا کہنا تھا وہ ایم کیو ایم کو پسند نہیں کرتے تاہم سینیٹ الیکشن کے موقع پر متحدہ سے جو کمٹمنٹ ہوئی وہ پوری ہونی چاہئے۔