counter easy hit

خبریں

غداری کیس، اٹارنی جنرل کو نوٹس، ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت

غداری کیس، اٹارنی جنرل کو نوٹس، ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں غداری کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کیلئےدائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اور ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرا دی اور […]

احتجاج کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے، خالد مقبول صدیقی

احتجاج کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے لیکن جہاں جس جماعت کا مینڈیٹ ہے وہاں سے احتجاج شروع ہو تو بہتر ہے۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا عمران خان کے احتجاج […]

کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

لاہور (یس ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے داعش سے تعلق کے شبہ میں اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق محمد عمر ملزم کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاہنہ کے علاقے سے گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور […]

کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، نو زخمی

کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، نو زخمی

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ میں پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکی روڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے […]

چین : شدید برفباری کے باعث کاروبار زندگی معطل

چین : شدید برفباری کے باعث کاروبار زندگی معطل

بیجنگ (یس ڈیسک) چینی محکمہ موسمیات کے مطابق فو یوان کاؤنٹی میں مسلسل پچاس گھنٹے برف پڑی۔ شدید برفباری سے سڑکیں بند ہو گئیں اور لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ شہری انتظامیہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔ علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ Post […]

ہونڈوراس میں خشک سالی سے پانچ لاکھ لوگ بھوک کا شکار

ہونڈوراس میں خشک سالی سے پانچ لاکھ لوگ بھوک کا شکار

ٹیگوسیگلپا (یس ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی ایل نینو کے زیر اثر ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی ہے۔ جسکی وجہ سے ملک کے اٹھارہ میں سے دس صوبوں میں مکئی اور لوبیا کی فصل تباہ ہو چکی ہے۔ ملک کے انیس فیصد حصے میں پانی کی شدید قلت […]

مینار پاکستان پر جماعۃ الدعوۃ کا دو روزہ اجتماع آج شروع ہو گا

مینار پاکستان پر جماعۃ الدعوۃ کا دو روزہ اجتماع آج شروع ہو گا

لاہور (یس ڈیسک) مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت الدعوۃ کا دو روزہ اجتماع آج شروع ہو رہا ہے ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے۔ جماعت الدعوۃ نے مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے اپنے اجتماع کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اجتماع کے شرکا کے لیے خیمہ بستیاں بس […]

ہزاروں ڈاکٹروں‌ کو ترقی دینے کا فیصلہ

ہزاروں ڈاکٹروں‌ کو ترقی دینے کا فیصلہ

لاہور (یس ڈیسک) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے حکم پر محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی ترقی، نئی اسامیاں پیدا کرنے اور سروس سٹرکچر کے معاملات بارے سمری تیار کرکے محکمہ خزانہ کو منظوری کے لئے بھجوادی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو تین ماہ […]

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا وقت قریب آن پہنچا

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا وقت قریب آن پہنچا

اسلام آباد (یس ڈیسک) نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا وقت قریب آن پہنچا، حکومت اور اپوزيشن نے 3نام فائنل کرلیے، فیصلہ آج پارلیمانی کمیٹی کرے گی، امیدواروں میں جسٹس سردار رضا، جسٹس طارق پرویز یا جسٹس تنویر احمد شامل ہیں۔ تینوں نام جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی کے زیر غور آئیں گے۔ چیف الیکشن […]

افغان علاقے مچ میگی میں ڈرون حملہ، 25 شدت پسند ہلاک

افغان علاقے مچ میگی میں ڈرون حملہ، 25 شدت پسند ہلاک

پشاور (یس ڈیسک) خیبر ایجنسی سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا۔ جس میں 25 طالبان ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے قریب افغانستان کے علاقے مچ میگی میں امریکی ڈورن طیاروں نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس میں […]

پاکستانی انجینئرز کے کمالات نے دنیا بھر سے آئے لوگوں کو حیران کر دیا

پاکستانی انجینئرز کے کمالات نے دنیا بھر سے آئے لوگوں کو حیران کر دیا

کراچی (یس ڈیسک) دفاعی سامان کی نمائش آئیڈیاز 2014 کا آج آخری دن ہے۔ اس نمائش کے دوران پاکستانی انجینئرز کے بنائے کمال آلات دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ اسی نمائش میں سامنے آیا تباہ کن اسمارٹ بم تکبیر جو صرف 7 سیکنڈ میں ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بناسکتا ہے۔ گلوبل انڈسٹریل […]

شہباز شریف قطر کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف قطر کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف قطر کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران قطر کے حکام سے ملاقاتیں سود مند رہیں۔لاہور میں ایئرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں […]

قدرتی آفات کی صورت میں نقصانات کی شرح کیسے کم ہو؟

قدرتی آفات کی صورت میں نقصانات کی شرح کیسے کم ہو؟

پشاور (یس ڈیسک) قدرتی آفات کی صورت میں نقصانات کی شرح کم کرنے کے حوالے سے پشاور یونیورسٹی میں چھٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نمائش شروع ہوگئی۔ دو روز ہ نمائش میں ملکی اور غیر ملکی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش کا مقصد طلبا کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی آگہی فراہم کرنا ہے۔ پشاور یونیورسٹی […]

وزیراعظم نواز شریف آج لندن کانفرنس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم نواز شریف آج لندن کانفرنس سے خطاب کریں گے

لندن (یس ڈیسک) افغانستان کے معاملے پر ہونے والی لندن کانفرنس سے آج وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے، کانفرنس کا مقصد افغانستان میں دیرپا استحکام کے لیے اسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد افغانستان اور برطانوی حکومتوں کے تعاون سے کیا گیا ہے، کانفرنس […]

لندن: افغانستان کے معاملے پر دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہوگی

لندن: افغانستان کے معاملے پر دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہوگی

لندن (یس ڈیسک) لندن میں افغانستان کے معاملے پر اہم کانفرنس آج ہو رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر، ڈیوڈکیمرون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شرکت کریں گے۔ افغانستان کے بارے میں 3اور 4 دسمبر کو ہونے والی اس اہم کانفرنس کا اہتمام، افغانستان اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ برطانوی وزیر اعظم […]

حکومت اگر سنجیدہ ہے تو مذاکرات کیلئے بیٹھے: عمران خان

حکومت اگر سنجیدہ ہے تو مذاکرات کیلئے بیٹھے: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری کے جانے کے بعد حکومت مذاکرات سے مکر گئی۔ مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کے استعفے سے بھی انکار کیا تھا لیکن اگر اب بھی حکمران سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ حکومت اگر […]

شہباز شریف کا خصوصی افراد پر پولیس تشدد کا فوری نوٹس

شہباز شریف کا خصوصی افراد پر پولیس تشدد کا فوری نوٹس

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے خصوصی افراد پر پولیس تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمےداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد پر پولیس تشدد کے واقعے کی خبر کا فوری نوٹس لے لیا اور انکوائری […]

نائیجیریا میں بوکوحرام کے تازہ حملے، 150 افراد ہلاک

نائیجیریا میں بوکوحرام کے تازہ حملے، 150 افراد ہلاک

ابوجا (یس ڈیسک) شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجوؤں نے شمال مشرقی شہر ڈماٹرو میں حملہ کر کے ایک سو پچاس افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک افراد میں 38 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق شہر کے مقامی ہسپتال میں مزید ایک سو پندرہ لاشیں لائیں گئیں ہیں لیکن ان لاشوں […]

آصف زرداری نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کر لیا

آصف زرداری نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کر لیا

لاہور (یس ڈیسک) پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کل دوپہر گوجرانوالہ کا دورہ کریں گے۔ جب کہ پنجاب کے باقی اضلاع کے دورے کے لیے انہوں نے پنجاب کی قیادت سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ سابق صدر دوروں کے موقع پر پارٹی کو فعال کرنے کے لیے تنظیمی فیصلے کیے جائیں گے۔ آصف زرداری […]

اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

یروشلم (یس ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اپنی پالیسیوں کے تسلسل کے لئے وسیع تر عوامی مینڈیٹ کے متمنی ہیں جس کے لئے انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ نیتن یاہو نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں کہا کہ انہوں نے اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وزیر […]

سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات، بامقصد مذاکرات واحد راستہ ہیں، جماعت اسلامی

سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات، بامقصد مذاکرات واحد راستہ ہیں، جماعت اسلامی

اسلام آباد (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہو جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران دھاندلی میں ملوث تھے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تحریک […]

کراچی اسٹاک مارکیٹ، بڑے پیمانے پر خریداری، بیک وقت 4 نفسیاتی حدیں بحال

کراچی اسٹاک مارکیٹ، بڑے پیمانے پر خریداری، بیک وقت 4 نفسیاتی حدیں بحال

کراچی (یس ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث زبردست تیزی کا سلسلہ دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے بیک وقت 4 حدیں عبور کرتے ہوئے 31680 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ کے ایس ای […]