counter easy hit

افغان علاقے مچ میگی میں ڈرون حملہ، 25 شدت پسند ہلاک

Drones Attack

Drones Attack

پشاور (یس ڈیسک) خیبر ایجنسی سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا۔ جس میں 25 طالبان ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے قریب افغانستان کے علاقے مچ میگی میں امریکی ڈورن طیاروں نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

جس میں 25 طالبان مارے گئے۔ تاہم مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ گزشتہ روز بھی افغان علاقے رینا میں امریکی ڈرون حملے میں 5 طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔