counter easy hit

حکومت اگر سنجیدہ ہے تو مذاکرات کیلئے بیٹھے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری کے جانے کے بعد حکومت مذاکرات سے مکر گئی۔

مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کے استعفے سے بھی انکار کیا تھا لیکن اگر اب بھی حکمران سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ حکومت اگر سیریس ہے تو مذاکرات کیلئے بیٹھے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جوڈیشل کمیشن کے کام شروع ہونے تک پلان سی نہیں رکے گا۔ سردی اور گرمی کی پرواہ نہیں ہے۔ انصاف لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے بیانات مانیٹر کر رہے ہیں۔

دھاندلی کے ذمہ داروں جیلوں میں ڈلوائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔