counter easy hit

سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات، بامقصد مذاکرات واحد راستہ ہیں، جماعت اسلامی

Siraj-ul-Haq And Imran Khan

Siraj-ul-Haq And Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہو جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران دھاندلی میں ملوث تھے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فائنل فیصلہ آنے تک فریقین اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ سراج الحق نے کہا بحران سے نکلنے کے لیے بامقصد مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، سنجیدہ مذاکرات سے بہت سے مسئلے ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین میں مذاکرات کی خواہش موجود ہے ، ہمارے سنجیدہ مسائل چوک اور چوراہوں میں حل نہیں ہونے چاہئیں۔ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران دھاندلی میں ملوث تھے۔