counter easy hit

خبریں

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

دنیابھرسےآئےحاجیوں کی واپسی مکمل ہونےاور قمری سال کے آغازکی مناسبت سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب آج نمازفجر کے بعد ہوئی۔ نئے ہجری سال کے حوالے سے غسل کعبہ کی تقریب آج ہو ئی، کعبہ کے غلاف میں کشیدہ کاری کی مزید 4 نئی پٹیوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ خادم […]

سندھ پبلک سروس کمیشن کونئی بھرتیوں سے روک دیا گیا

سندھ پبلک سروس کمیشن کونئی بھرتیوں سے روک دیا گیا

سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو نئی بھرتیوں سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ ہونے تک نئی بھرتیاں نہ کی جائیں۔ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی اہلیت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی […]

رگبی ٹیم کا15 سوکلو اسکرم مشین کا10 میٹر تک دھکا،عالمی ریکارڈ

رگبی ٹیم کا15 سوکلو اسکرم مشین کا10 میٹر تک دھکا،عالمی ریکارڈ

اطالوی رگبی ٹیم نے پندرہ سوکلو وزنی اسکرم مشین کو دس میٹر تک دھکا لگا کرگنیز ریکارڈ قائم کردیا ۔ اٹلی میں ہونے والے ایک شو کے دوران رگبی کے کھلاڑیوں نے چار افراد سے لدی پندرہ سو کلو وزنی اسکرم مشین کو 14اعشاریہ10سیکنڈمیں دس میٹر تک دھکا لگایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ […]

انڈونیشیا:پل ٹوٹ گیا، 8 افراد ہلاک،34 زخمی

انڈونیشیا:پل ٹوٹ گیا، 8 افراد ہلاک،34 زخمی

انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو جزیروں کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا، ملبے تلے دب کر 8 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بالی کے نزدیک دو جزیروں کو آپس میں ملانے والے پل پر اس وقت پیش آیا جب شہری ایک تقریب کیلئے پل کو پار کر رہے تھے ۔ […]

پاکستان کے 5 ویٹ لفٹرز آج ملائیشیا روانہ ہوں گے

پاکستان کے 5 ویٹ لفٹرز آج ملائیشیا روانہ ہوں گے

پاکستان کے پانچ ویٹ لفٹرز یوتھ ورلڈ اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آج ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ یوتھ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 26 سے 30 اکتوبر ملائیشیا کے ساحلی شہر پینانگ میں ہو گی ۔ کامن ویلتھ […]

سانحہ سول اسپتال کوئٹہ:انکوائری کمیشن آج سے کارروائی کریگا

سانحہ سول اسپتال کوئٹہ:انکوائری کمیشن آج سے کارروائی کریگا

کوئٹہ میں آج سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل انکوا ئر ی کمیشن سانحہ سول ہسپتال کی تحقیقات کے حوالے سے اپنی کارروائی کا آغاز کریگا۔ سانحہ سول اسپتال کی تحقیقات کےحوالےسےانکوائری کمیشن سانحہ سے متعلق بیانات ریکارڈ کریگا اور ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔ […]

ملتان :175 نجی ہاؤسنگ اسکیمیں غیر قانونی قراردےدی گئیں

ملتان :175 نجی ہاؤسنگ اسکیمیں غیر قانونی قراردےدی گئیں

ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 175 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست تیار کر لی ہے، جن کے مالکان کے خلاف ایف آئی ار درج کرائی جا رہی ہے۔ ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر الطاف ساریو کے مطابق شہر بھر میں 175 غیر قانونی ہاؤسنگ ا سکیموں اور اس میں موجود تعمیرات کو گرانے کا […]

ملتان : ڈینگی کے شبہ میں ایک اور مریض اسپتال داخل

ملتان : ڈینگی کے شبہ میں ایک اور مریض اسپتال داخل

ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں مزید ایک مریض نشتر اسپتال داخل ہو گیا ہے، جس کے خون کا نمونہ لیباٹری ارسال کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملتان کے مختلف اسپتالوں میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران ڈینگی کے شبہ میں 183 مریضوں کو لایا گیا، جن میں صرف 4 […]

ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری وفورجی سے98 ارب روپے آمدن

ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری وفورجی سے98 ارب روپے آمدن

اسلام آباد: پاکستان میں صارفین کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کے استعمال کی مد میں مجموعی طور پر 98 ارب روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے سالانہ رپورٹ 2016 جاری کردی گئی ہے […]

موجودہ حکومت کے3سال؛ خلیجی ممالک میں 22 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم

موجودہ حکومت کے3سال؛ خلیجی ممالک میں 22 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم

 اسلام آباد: موجودہ حکومت کے 3 سال کے دوران ساڑھے22 لاکھ سے زائد ڈاکٹروں، انجینئرز اور دیگر ہنر مندوں کو خلیجی ممالک میں ملازمت کے لیے بھیجا گیا جبکہ خلیجی ممالک سے بھیجا جانیوالا زرمبادلہ 12 ارب 75لاکھ ڈالر سالانہ سے تجاوز کر گیا ہے، سب سے زیادہ افرادی قوت سعودی عرب میں بھیجی گئی ہے […]

کراچی اسٹاک : 181 پوائنٹس کی مندی ، سرمایہ کاروں کے 24.5 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی اسٹاک : 181 پوائنٹس کی مندی ، سرمایہ کاروں کے 24.5 ارب روپے ڈوب گئے

کاروبار کا آغاز 40پوائنٹس کی تیزی سے ہواتاہم حصص کے فروخت کے باعث یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ پر مندی چھا گئی کے ایس ای 100 انڈیکس کمی سے 35147.13 پوائنٹس پر آ گیا ، مجموعی سرمایہ 75 کھرب 79ارب 71کروڑ77لاکھ ہو گیا کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے […]

امریکی پیراک ریان لوچے ’’نئی خوشی‘‘ملنے پر شاداں

امریکی پیراک ریان لوچے ’’نئی خوشی‘‘ملنے پر شاداں

ماڈل کائلہ کے ساتھ گھر بسانے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پرمنگیتر کے ساتھ تصاویر جاری نیویارک: امریکی پیراک ریان لوچے کے دل میں بھی اپنا گھر بسانے کی خواہش پیدا ہوگئی ۔ انہوں نے خوبرو ماڈل کائلہ رائی ریڈ کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے گزشتہ دنوں اپنی دیرینہ دوست کو باقاعدہ […]

یوسین بولٹ کی وطن میں آخری ریس

یوسین بولٹ کی وطن میں آخری ریس

جمیکا کے سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ دس جون کو اپنے آبائی ملک میں آخری ریس میں حصہ لیں گے کنگسٹن : جمیکا کے سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ دس جون کو اپنے آبائی ملک میں آخری ریس میں حصہ لیں گے ۔ ان کے مطابق وہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ آئندہ سال اگست میں […]

بھارتی فلموں کے بعد اشتہاروں پر بھی پابندی لگائی جائے :فنکار

بھارتی فلموں کے بعد اشتہاروں پر بھی پابندی لگائی جائے :فنکار

پیمرا کی جانب سے کارروائی کے بعد پاکستانی فلموں کو سینما گھروں میں شوز ملنے لگے ہیں :ندیم بیگ کراچی: بھارتی فلموں اور ڈراموں کی ملکی سینما گھروں اور ٹی وی چینلز پر پابندی کے بعد ملکی فلمیں اور ڈرامے چھاگئے ۔ سدابہار فلموں اور ڈراموں کی ایک طویل عرصے بعد نمائش سے شائقین اورفنکاروں […]

خان پور :دو بسوں میں خوفناک تصادم ،25 افراد جاں بحق،40 سے زائد زخمی

خان پور :دو بسوں میں خوفناک تصادم ،25 افراد جاں بحق،40 سے زائد زخمی

واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے خان پور : خان پور کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا […]

بلاول کے حکومت سے4مطالبات، نہ مانے تو لانگ مارچ ہوگا

بلاول کے حکومت سے4مطالبات، نہ مانے تو لانگ مارچ ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے 4 مطالبات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبات نا مانے گئے تو 27 دسمبر کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مودی کون ہوتا ہے ہمیں لیکچر دینے والا جس کے امریکہ میں داخلے […]

پنک بال ٹیسٹ ،پاکستان کو جیت کیلئے8وکٹ درکار

پنک بال ٹیسٹ ،پاکستان کو جیت کیلئے8وکٹ درکار

پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹسمینوں کی لاپروائی دیکھ کر پاکستانی غصے سے لال پیلے ہو گئے ، پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیرہو گئی ،ویسٹ انڈیز کوجیت کےلیے 346 رنز کا ہدف ملا ۔ تاریخی ٹیسٹ میں کامیابی کےلیے شاہینوں کو 8 وکٹیں اور حریف ٹیم کو مزید 251 رنز درکار ہیں،دبئی […]

رحیم یار خان ٹریفک حادثہ، 27 افراد جاں بحق، 66 زخمی

رحیم یار خان ٹریفک حادثہ، 27 افراد جاں بحق، 66 زخمی

رحیم یار خان میں خان پور روڈ پر سہجہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 66 سے زائد مسافر زخمی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے بہاولپور اور فیصل آبادسےصادق آباد جانے والی بسیں آپس میں ٹکرائیں۔ بسوں کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی جارہی […]

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابی مہم کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا ، دوسری جانب وکی لیکس نے امریکی کارپوریٹ ادارہ گولڈمین ساکس کے لیے ہلیری کلنٹن کی تین تقاریر جاری کردیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے […]

’ دی اکاؤنٹینٹ‘ آئی اورچھاگئی

’ دی اکاؤنٹینٹ‘ آئی اورچھاگئی

نئی ایکشن تھرلر مووی ’ دی اکاؤنٹینٹ‘ آتے ہی چھاگئی ۔ ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں دو ارب 58 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔ ہدایت کار گیون او کونر کی سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسےاکاؤنٹینٹ کے گرد گھوم رہی ہےجو جرائم پیشہ افراد کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال […]

کراچی:کورنگی فیکٹری میں دم گھٹنے سےایک شخص جاں بحق

کراچی:کورنگی فیکٹری میں دم گھٹنے سےایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری طرف نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا 25 سالہ اشفاق چمڑا چورنگی کے قریب فیکٹری میں کام کرتا تھا ،کام کے دوران وہ فیکٹری […]

ماہرہ خان بچپن میں کیسی دکھتی تھیں ؟

ماہرہ خان بچپن میں کیسی دکھتی تھیں ؟

کراچی: ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی کچھ بچپن کی تصویر جب کہ اداکارہ  پر یہ بوری اترتی ہےکہ وہ آئی، اُس نے دیکھا اورفتح کرلیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے چھوٹی  اسکرین پر 2006 میں قدم رکھا اور رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے جب کہ انہوں نے […]