counter easy hit

کراچی اسٹاک : 181 پوائنٹس کی مندی ، سرمایہ کاروں کے 24.5 ارب روپے ڈوب گئے

Karachi Stock: 181 sank 24.5 billion rupees points downturn, investors

Karachi Stock: 181 sank 24.5 billion rupees points downturn, investors

کاروبار کا آغاز 40پوائنٹس کی تیزی سے ہواتاہم حصص کے فروخت کے باعث یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ پر مندی چھا گئی

کے ایس ای 100 انڈیکس کمی سے 35147.13 پوائنٹس پر آ گیا ، مجموعی سرمایہ 75 کھرب 79ارب 71کروڑ77لاکھ ہو گیا کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں رہااور مارکیٹ سرمائے میں مزید 24 ارب 15کروڑ روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔کاروبار کی ابتداتقریباً 40پوائنٹس کی تیزی سے ہوئی اورانڈیکس 35367 پوائنٹس تک بھی پہنچا، لیکن اس کے بعد سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کی خاطر حصص کی فروخت کا سلسلہ شروع کردیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں نمایاں مندی چھا گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 35300 اور 35200کی نفسیاتی حدوں سے نیچے 35124پوائنٹس کی سطح تک آگیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے پاور اور بینکنگ سیکٹر میں کی گئی معمولی خریداری کی وجہ سے مندی کی شدت کم ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 35200سے نیچے کی سطح پر بند ہوا۔جمعرات کو مندی کے باعث کاروباری حجم بھی بدھ کے مقابلے میں 10.27فیصد کم رہا۔مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کی خریدوفروخت رہی جس میں سے 168کے بھاؤ بڑھ گئے جبکہ 180کمپنیوں کے حصص کے دام گھٹ گئے اور24کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے پاور،کمیونیکیشن،پٹرولیم، بینکنگ،انشورنس سیکٹرکے شیئرز میں کاروباری دلچسپی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس181.70پوائنٹس کی کمی سے 35147.13 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس78.60 پوائنٹس کی کمی سے 24533.42پوائنٹس پرآگیا،کے ایس ای 30انڈیکس 132.03پوائنٹس گھٹ کر 21930.55 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 392.42 پوائنٹس کے خسارے سے 58319.41پوائنٹس پر آگیا۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ 29 ہزار 306روپے کم ہوکر75 کھرب 79ارب 71 کروڑ 77 لاکھ 19 ہزار 978 روپے رہ گیا۔جمعرات کومجموعی طور پر 36 کروڑ 41 لاکھ 13 ہزار 630 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو مجموعی طور پر 40کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار 540 حصص کا کاروبار ہواتھا۔سب سے زیادہ کاروبار جہانگیر صدیق کمپنی کے حصص میں ہوا جو 2کروڑ 86 لاکھ 45 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 31.02روپے سے شروع ہو کر 30.86 روپے پر بند ہوئی۔ سب سے زیادہ تیزی سفائرفائبر اوربھانیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں رہی جن کے حصص کی قیمت22.00 روپے اور 20.00 روپے اضافے سے بالترتیب 598.00 روپے اور 520.00 روپے پر بند ہوئی جبکہ قیمتوں میں نمایاں کمی باٹا پاکستان اور یونی لیور فوڈز کے شیئرز کے سودوں میں ہوئی جن کی قیمتیں 44.50 روپے اور41.67 روپے کی کمی سے 3705.50روپے اور 8200.00روپے رہ گئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website