counter easy hit

بھارتی فلموں کے بعد اشتہاروں پر بھی پابندی لگائی جائے :فنکار

After the ban on advertising films: artist

After the ban on advertising films: artist

پیمرا کی جانب سے کارروائی کے بعد پاکستانی فلموں کو سینما گھروں میں شوز ملنے لگے ہیں :ندیم بیگ

کراچی: بھارتی فلموں اور ڈراموں کی ملکی سینما گھروں اور ٹی وی چینلز پر پابندی کے بعد ملکی فلمیں اور ڈرامے چھاگئے ۔ سدابہار فلموں اور ڈراموں کی ایک طویل عرصے بعد نمائش سے شائقین اورفنکاروں نے اس حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کاش یہ پالیسی ہمیشہ کیلئے بنالی جائے تاکہ نئی نسل کو اپنے ملک کی فلموں میں دلچسپی نظر آنے لگے ۔ پیمرا نے اچھا ایکشن لیکر چینلز کے بھارتی مواد سے جان چھڑا دی ہے جو وقتی نہیں ہونی چاہئے اس سے ملکی ٹی وی ڈراموں کی پروڈکشنز کیساتھ ساتھ فنکاروں کی مصروفیات میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے شہزاد رضا ، آمنہ شیخ، ثروت گیلانی، بشریٰ انصاری ، احسن خان ، فیصل قریشی ، اعجاز اسلم، عبداللہ کادوانی، عابد علی، ربیعہ نورین ، سینتا مارشل ، شمعون عباسی، گلوکار سلیم جاوید، حسن جہانگیر، عاشق احمد، فرمان خان، گلوکار سجاد خان، پروڈیوسر برکت صدیقی، حسن ضیا، اداکارہ و پروڈیوسر ناہید شبیر ، غزالہ جاوید، سدرہ جبار، قوی خان و دیگر نے کہا کہ ہمارے فنکاروں کیساتھ جس طرح نارواسلوک رکھا جارہا ہے اس سے ہم بھارت کے ڈراموں کو کیسے جگہ دے سکتے ہیں ، بھارتی فلموں کی ملکی سینماگھروں میں نمائش پر سینما مالکان کی جانب سے پابندی سے ملکی فلموں کو شوز ملنے لگے ہیں ۔ عید کے دن ریلیز ہونیوالی فلموں کے علاوہ ماہ میر ، کراچی سے لاہور و دیگر پرانی فلموں کی ایک بار پھر نمائش سے فلم پروڈیوسرز کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں نے ہمارے سینما گھروں پر قبضہ کرکے ملکی فلموں کیلئے بھی راستے بند کردیئے تھے ۔ اب ہماری فلموں کا بزنس بھی کروڑوں میں ہونے لگا ہے ۔ اداکارندیم، مصطفی قریشی ، فہد مصطفی ، یاسر نواز، دانش نواز، مہوش حیات، شان شاہد، بلال اشرف و دیگر نے کہا ملکی فلم انڈسٹری کی بقا و استحکام کیلئے اب ضروری ہے کہ بھارتی فلموں کی قانونی طورپر نمائش مساوات کی بنیاد پر ہونی چاہئے ۔ ہماری فلمیں جب تک بھارت کے سینما گھروں میں نمائش پذیر نہیں ہونگی ہم بھی ان کی فلموں کو اپنے سینما گھروں کی زینت بنانے سے گریز کریں ۔ سینما مالکان نے اس وقت اپنے طور پر فیصلہ کرکے بھارتی فلموں کی نمائش روک کر ایک حوصلہ مندانہ اور جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے جس سے ملکی فلموں کی نئی نسل تک رسائی ممکن ہونے لگی ہے ۔ اس حوالے سے فنکاروں نے مزید کہا اب بھارتی فنکاروں کے اشتہاروں کو بھی چینلز پر روکا جائے ، انگریزی فلموں کی نمائش خوش آئندہے ،ان کے اردو ورژن جوبھارت سے آرہے ہیں ان میں اردو کے نام پر ہندی الفاظ کی بھر مار ہوتی ہے اس کا بھی سدباب کیا جائے اس سے ملکی اشتہاری ادارے بھی بحران سے نکل سکیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website