counter easy hit

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

Bath House the soul oriented event

Bath House the soul oriented event

دنیابھرسےآئےحاجیوں کی واپسی مکمل ہونےاور قمری سال کے آغازکی مناسبت سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب آج نمازفجر کے بعد ہوئی۔

نئے ہجری سال کے حوالے سے غسل کعبہ کی تقریب آج ہو ئی، کعبہ کے غلاف میں کشیدہ کاری کی مزید 4 نئی پٹیوں کا اضافہ کر دیا گیا۔

خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔

دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا ًسوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مز ید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے –

یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں ‘ کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت  کے قریب لگائی گئی ہیں –

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website