counter easy hit

’ دی اکاؤنٹینٹ‘ آئی اورچھاگئی

The accountant, the aurchagyy

The accountant, the aurchagyy

نئی ایکشن تھرلر مووی ’ دی اکاؤنٹینٹ‘ آتے ہی چھاگئی ۔ ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں دو ارب 58 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔

ہدایت کار گیون او کونر کی سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسےاکاؤنٹینٹ کے گرد گھوم رہی ہےجو جرائم پیشہ افراد کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور پھر ایک دن خود مشکل میں پھنس جاتا ہے ۔ فلم میں معروف اداکار بین ایفلک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں ۔

لیزلی سمالز کی فلم ’کیون ہارٹ ۔ واٹ نائو‘ کی کہانی کامیڈین کیون ہارٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک فٹ بال گراؤنڈ میں بہت بڑا شو کرنے والا ہے لیکن تریپن ہزار لوگوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے وہ کئی ایسے مزاحیہ کرتب کرتا ہے کہ اس کا شوسال کا سب سے مقبول شو بن جاتا ہے ۔

کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کیون ہارٹ کے علاوہ ہیلی بیری بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔فلم کی مجموعی آمدنی ایک ارب چھبیس کروڑ روپے رہی اور اس طرح باکس آفس پراس کا دوسرا نمبر رہا۔

’ فلم دی گرل آن دا ٹرین‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے، فلم رواں ہفتے صرف ایک ارب پچیس کروڑ رپے کماسکی ۔ فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون کے بارے میں ہے جو لاپتا افراد کی تحقیقات کرتے کرتے خود مصیبت میں پھنس جاتی ہے جس کے بعد سسپنس اور تھرل کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website