counter easy hit

سندھ پبلک سروس کمیشن کونئی بھرتیوں سے روک دیا گیا

Sindh Public Service Commission recruitment was stopped kunyy

Sindh Public Service Commission recruitment was stopped kunyy

سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو نئی بھرتیوں سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ ہونے تک نئی بھرتیاں نہ کی جائیں۔

چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی اہلیت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے از خود نوٹس کیس کے فیصلہ تک کمیشن کو نئی بھرتیوں سے روکنے کا حکم دیا۔ اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ بھرتیاں نہ کی گئیں تو سسٹم بیٹھ جائیگا۔

جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیے کہ ملک میں کوئی سسٹم ہے یا نہیں؟ ایسے شخص کو چیرمین لگادیا گیاہے جو مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب تک مطمئن نہیں ہوتے کمیشن کو کام نہیں کرنے دینگے، 15روز میں کوئی قیامت نہیں آجائیگی۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت 3نومبر تک ملتوی کردی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website