counter easy hit

ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری وفورجی سے98 ارب روپے آمدن

98 billion revenue from the 3G telecom companies 4G

98 billion revenue from the 3G telecom companies 4G

اسلام آباد: پاکستان میں صارفین کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کے استعمال کی مد میں مجموعی طور پر 98 ارب روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے سالانہ رپورٹ 2016 جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کے ریونیو میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال2015-16 کے دوران ٹیلی کام ریونیو 452.8 ارب روپے رہا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران موبائل بینکنگ کے ذریعے مجموعی طور پر1492ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ٹیلی ڈینسٹی 70.9فیصد رہی ہے۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران ملک کے قومی خزانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا حصہ 157.8ارب روپے رہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2015-16کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں مجموعی طور پر71کروڑ 97لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس میں سے 28کروڑ60 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیلی کام سیکٹر میں خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد بڑھ کر13کروڑ 32لاکھ 40ہزار ہوگئی ہے تاہم موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد دوکروڑ95 لاکھ 30ہوگئی ہے۔ اسی طرح تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروسز استعمالکرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 286 صارفین سے تجاوز کرگئی ہے اور عوام نے گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروسز کے استعمال پر مجموعی طور پر98.82 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website