counter easy hit

بلاول کے حکومت سے4مطالبات، نہ مانے تو لانگ مارچ ہوگا

4 PPP government demands would be considered so long,

4 PPP government demands would be considered so long,

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے 4 مطالبات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبات نا مانے گئے تو 27 دسمبر کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مودی کون ہوتا ہے ہمیں لیکچر دینے والا جس کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

سانحہ کارساز کے 9 سال مکمل ہونے پر کراچی میں پیپلز پارٹی نے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ بلاول ہاؤس سے سلام شہدا ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی ۔

ریلی جب کارساز پہنچی تو بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے 4 مطالبات کئے جس میں ان کا پہلا مطالبہ
پارلیمانی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل تھا۔

دوسرا ان کا مطالبہ تھا کہ پیپلزپارٹی کا پاناما بل پاس کیا جائے۔؎

تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ آصف زرداری کی سی پیک سے متعلق قرارداد پرعمل کیا جائے ۔

چوتھا اور آخری مطالبہ یہ تھا کہ ملک میں فوری وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے یہ مطالبات نہ مانے تو 27 دسمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 پیپلز پارٹی کا سال ہوگا ۔ شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے جو خواب ادھورے رہ گئے تھے وہ اُنہیں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website