counter easy hit

خبریں

کوئٹہ دھماکے میں شہید 7 اہلکار آبائی علاقوں میں سپرد خاک

کوئٹہ دھماکے میں شہید 7 اہلکار آبائی علاقوں میں سپرد خاک

کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نیو سریاب میں قومی شاہراہ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کو آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید اہلکاروں کا تعلق نصیرآباد، صحبت […]

اعصام الحق نے دوبارہ روجرز کے ساتھ جوڑی بنالی

اعصام الحق نے دوبارہ روجرز کے ساتھ جوڑی بنالی

اسٹاک ہوم: اسٹاک ہوم مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر ڈچ پلیئر جین جولین روجرز کو جوڑی دار بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ ماضی میں بطور جوڑی بھی ٹائٹل جیت چکے ہیں، تاہم ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ دی گئی ہے اورابتدائی راؤنڈ میں کامیابی انھیں کوارٹرفائنل میں پہنچاسکتی ہے۔ Post Views – پوسٹ […]

میرا شادی شدہ یا نہیں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

میرا شادی شدہ یا نہیں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

لاہور: فیملی کورٹ کی جج بشریٰ خالد نے اداکارہ میرا کیس کیخلاف شادی کے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ اداکارہ کیخلاف کیس 2008ء سے زیر سماعت ہے،فیملی کورٹ کی جج نے عتیق الرحمان کے وکلاء کو حتمی بحث کی ہدایت کردی جبکہ اداکاہ کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ کیس کا۔فیصلہ […]

آج بھی پاک بنگلہ دیش مشترکہ فلمسازی ہو سکتی ہے، شبنم

آج بھی پاک بنگلہ دیش مشترکہ فلمسازی ہو سکتی ہے، شبنم

لاہور: اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ماضی میں بھی مشترکہ فلم سازی ہوتی رہی ہے۔ جس کی آج بھی گنجائش موجود ہے اس وقت بنگلہ دیش میں بھی بننے والی فلموں کا معیار وہ معیار نہیں رہا ہے فلمیں لگتی ہیں اور اتر جاتی ہیں پتہ نہیں چلتا۔ اس کی وجہ کمزور کہانی، […]

سُروں کی ملکہ زبیدہ خانم کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے

سُروں کی ملکہ زبیدہ خانم کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور: سدا بہار آواز، فن موسیقی کی ملکہ، پاکستانی فلم انڈسٹری کو یاد گاراور شاہکارگیت دینے والی معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔ زبیدہ خانم 1935 میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے ہجرت کرکے لاہور میںرہائش اختیار کی۔ زبیدہ خانم کا سنگیت کے […]

مشہور اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 28برس بیت گئے

مشہور اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 28برس بیت گئے

لاہور: اپنی لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے۔ 15 نومبر 1944ء کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہونے والے سلیم ناصر قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔ انہوں نے […]

دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریز کی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں

دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریز کی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں

لاہور: دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیزسیریز سے آمدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، معاملات طے کرنے کیلیے پی سی بی حکام سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 8 سے 12 یا 15 سے 19 نومبر تک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کیخلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے […]

پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز شارجہ میں میچز کے اوقات تبدیل

پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز شارجہ میں میچز کے اوقات تبدیل

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے مابین شارجہ میں شیڈول دونوں ون ڈے میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ سیریزکا چوتھا ایک روزہ میچ یہاں 20 اور پانچواں 23 اکتوبر کوکھیلا جانا ہے۔ یاد رہے کہ دبئی اورابوظہبی میں مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوئے تھے، شارجہ میں دونوں میچزایک گھنٹہ قبل […]

ڈکیتی کی واضح فوٹیج ملنے پر بھی پولیس ڈاکو گرفتار نہ کر سکی

ڈکیتی کی واضح فوٹیج ملنے پر بھی پولیس ڈاکو گرفتار نہ کر سکی

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں کار سوار شہری سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوؤں کوپولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح نظرآنے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کی تلاش میں ناکام ہے۔ پولیس نے واردات کے 4 دن بعد واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپردکردی تفصیلات کے مطابق کورنگی […]

افغان صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 40 اہلکار ہلاک

افغان صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 40 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا […]

بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے […]

کیوبک میں سرکاری خدمات کےلیے نقاب پہننے پر پابندی

کیوبک میں سرکاری خدمات کےلیے نقاب پہننے پر پابندی

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے کیوبک میں حکومتی خدمات کی انجام دہی یا پبلک سروسز سے فائدہ اٹھاتے وقت خواتین کے نقابپہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبک کے قانون ساز ادارے نے مسلمان خواتین کے حوالے متنازعہ بل منظور کیا ہے جس کے تحت برقع یا چہرہ ڈھانپنے والی […]

یہ کیسا انصاف ہے سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، مریم نواز

یہ کیسا انصاف ہے سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارایسا ہو رہا کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہورہاہے جب کہ یہ کیسا انصاف ہے جس میں سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔ احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر صحافیوں […]

معاشی ترقی حکومتی ترجیح ہے، غیرملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی: ڈار

معاشی ترقی حکومتی ترجیح ہے، غیرملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی: ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور پاکستان کیلئے غیر ملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ملاقات کی اور عالمی بنک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ پر بریفنگ دی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے […]

لاہور: پولیس اور سکیورٹی اداروں کا کومبنگ آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: پولیس اور سکیورٹی اداروں کا کومبنگ آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن رانا عمر فاروق کے مطابق کومبنگ آپریشن میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کومبنگ آپریشن کے دوران […]

لاہور: شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والے 2 ہیکرز گرفتار

لاہور: شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والے 2 ہیکرز گرفتار

لاہور: لاہور میں مغلپورہ پولیس نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والے 2 ہیکرز کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز علی رضا نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزموں میں عارف بٹ اور عمران سرور شامل ہیں، جو شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزموں کو […]

ایران کے جوہری معاملے میں اب مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں: اقوام متحدہ

ایران کے جوہری معاملے میں اب مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں: اقوام متحدہ

نیو یارک: ایران کے نیوکلئیر میزائل تجربات کا معاملہ، اقوام متحدہ نے قرارداد کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں، تہران کے پندرہ کونسل ممبران سے جواب طلب کر لیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایران کو مجموعی طور پر اپنے جارحانہ، غیر […]

قذافی کا بیٹا لیبیا کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر سرگرم

قذافی کا بیٹا لیبیا کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر سرگرم

طرا بلس: سیف الاسلام کے خاندان کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے ملک میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کیے ہیں۔ لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام القذافی نے جیل سے رہائی کے چند ماہ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا […]

سنی لیون اور ارباز خان کی نئی آنے والی فلم “تیرا انتظار” کا ٹریلر ریلیز

سنی لیون اور ارباز خان کی نئی آنے والی فلم “تیرا انتظار” کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: فلم میں سنی لیون اور ارباز خان کے درمیان انتہائی بولڈ مناظر عکسبند کیے گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون تو ویسے ہی اپنے بولڈ مناظر کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں تاہم سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم میں انہوں نے انتہائی بولڈ سین دے […]

راک سٹار گارڈ ڈائونی کی موت، کینیڈین وزیر اعظم سسکیاں لے کر روتے رہے

راک سٹار گارڈ ڈائونی کی موت، کینیڈین وزیر اعظم سسکیاں لے کر روتے رہے

اوٹاوا: جسٹن ٹروٹو راک سٹار کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ڈائونی دو برس سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو راک سٹار گارڈ ڈاؤنی کے مرنے کی خبر پر سسکیاں لے کر روتے رہے۔ کینیڈین راک سٹار گارڈ ڈائونی کینسر سے لڑتے ہوئے […]

اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، باہمی تعلقات بہتر بنانے پر زور

اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، باہمی تعلقات بہتر بنانے پر زور

واشنگٹن: پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ اعزاز چودھری کہتے ہیں پاکستان اور امریکہ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات کی۔ ملاقات […]

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کوئٹہ: سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس […]