counter easy hit

میرا شادی شدہ یا نہیں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

لاہور: فیملی کورٹ کی جج بشریٰ خالد نے اداکارہ میرا کیس کیخلاف شادی کے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

Meera married or not, the trial of the case adjourned till next weekاداکارہ کیخلاف کیس 2008ء سے زیر سماعت ہے،فیملی کورٹ کی جج نے عتیق الرحمان کے وکلاء کو حتمی بحث کی ہدایت کردی جبکہ اداکاہ کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ کیس کا۔فیصلہ جلد کیا جائے۔ دریں اثنا این این آئی کے مطابق سول عدالت نے اداکارہ میرا کو تنسیخ نکاح کیس میں حتمی بیان ریکارڈ کرنے کے لیے آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔اداکارہ کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے عدالت کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اداکارہ آج جمعرات کو ہر حال میں عدالت پیش ہوں گی۔