counter easy hit

لاہور: پولیس اور سکیورٹی اداروں کا کومبنگ آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

Lahore: Two suspects arrested in combling operation of police and security agenciesایس پی اقبال ٹاؤن رانا عمر فاروق کے مطابق کومبنگ آپریشن میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کومبنگ آپریشن کے دوران ہوٹلوں، ہاسٹلوں اور گھروں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 2 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔