counter easy hit

معاشی ترقی حکومتی ترجیح ہے، غیرملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی: ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور پاکستان کیلئے غیر ملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی۔

Economic development is government priority, foreign payments will not be a problem: Darوزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ملاقات کی اور عالمی بنک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ پر بریفنگ دی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی بنک کو معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ کیلئے ہونے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کیلئے غیر ملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی۔