counter easy hit

اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، باہمی تعلقات بہتر بنانے پر زور

واشنگٹن: پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ اعزاز چودھری کہتے ہیں پاکستان اور امریکہ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Elizabeth Warren meets with Aizaz Chaudhry, emphasis on making better mutual relationsامریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اعزاز چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے بلا تفریق آپریشن کر کے دہشتگردوں کاخاتمہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے سرحدی علاقے دہشتگرد گروپوں سے پاک ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے سفیر نے کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے اور افغان مسئلے کا افغان عوام اور قیادت پر مشتمل سیاسی حل ضروری ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ سٹریٹیجک اورعلاقائی اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔ سینیٹر وارن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔