counter easy hit

ڈکیتی کی واضح فوٹیج ملنے پر بھی پولیس ڈاکو گرفتار نہ کر سکی

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں کار سوار شہری سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوؤں کوپولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح نظرآنے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کی تلاش میں ناکام ہے۔

The police could not arrest the robber even after receiving clear footage of robberyپولیس نے واردات کے 4 دن بعد واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپردکردی تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر 24 میں 4 روز قبل دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوؤں نے چلتی گاڑی کو اسلحے کے زور پرروک کر گاڑی میں سوار شہری رضوان شمسی سے موبائل فون اور قیمتی اشیا لوٹ لی تھیں گاڑی میں ڈیش کیم کیمرا نصب تھا جس نے پوری واردات محفوظ کرلی تھی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح تھے اور انھیں آسانی سے شناخت کرکے گرفتار کیا جاسکتا تھا۔

رضوان شمسی نے واردات کے فوری بعد کورنگی صنعتی تھانے جا کر ڈکیتی کی رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بجائے جائے واردات کو تھانے حدود ماننے سے انکار کرکے شہری کو ٹال دیا دو دن بعد ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور تمام نیوز چینل پر نشر ہوتے ہی کورنگی صنعتی ایریا پولیس حرکت میں آئی اور واردات کے 4 روز بعد 16 اکتوبر کو شہری رضوان شمسی کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 780/2017بجرم دفعہ 392/34 کے تحت درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی مقدمہ درج ہوئے36 گھنٹے گزرجانے کے باوجود ملزمان پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

ذرائع کے مطابق واردات میں ملوث ڈاکوؤں کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ سی پی ایل سی سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مدد حاصل لی جارہی ہے رضوان شمسی کا کہنا ہے کہ جس وقت ان کے ساتھ لوٹ مار کی واردات ہوئی اچانک سڑک پر گڑھا آنے پر انھوں نے گاڑی کی رفتار کم کردی تھی اسی دوران عقب سے موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو گاڑی کے سامنے آگئے اور اسلحے کے زور پر موبائل فون، رقم مانگنے لگے انھوں نے ڈاکوؤں کو بتایا کہ ان کے پاس رقم نہیں ہے جس کے بعد مسلح ڈاکو ان کا سی نائن پرو موبائل چھین کر مخالف سمت کی جانب فرار ہوگئے۔