counter easy hit

دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریز کی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں

لاہور: دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیزسیریز سے آمدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، معاملات طے کرنے کیلیے پی سی بی حکام سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 8 سے 12 یا 15 سے 19 نومبر تک ہونگے۔

Pakistan tour, West Indies want to get part from series earningsتفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کیخلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے پرآمادگی ظاہر کی تھی، سری لنکن اسکواڈ کی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے لاہورآمد کے بعد کیریبیئنز کا ٹور بھی طے پاجانے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8، دوسرا 10 اور تیسرا 10 نومبرکو کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہے،دوسری جانب پی سی بی نے ابتدائی طور پر 15،17 اور 19 نومبر کی تاریخیں موزوں سمجھ رکھی ہیں، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزاس ٹور میں آمدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، پی سی بی نے 2019 میں مکمل سیریز کیلیے کیریبیئن جزائر کا دورہ کرنے کی پیشکش کی ہے،تاہم مالی معاملات میں حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔