counter easy hit

لاہور: شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والے 2 ہیکرز گرفتار

لاہور: لاہور میں مغلپورہ پولیس نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والے 2 ہیکرز کو گرفتار کر لیا۔

Lahore: Two hackers arrested for hacking bank accounts of citizensایس پی سول لائنز علی رضا نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزموں میں عارف بٹ اور عمران سرور شامل ہیں، جو شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزموں کو مغلپورہ چوک پر لگائے گئے ناکے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی مشینیں، ویزہ سٹکرز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں کا تیسرا ساتھی آصف تاحال فرار ہے، جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔