counter easy hit

خبریں

کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق

کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق

ماڈل کالونی کا محمد ناصر ہوکر ڈائو یونیورسٹی ہسپتال میں زیر علاج تھا ، نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ میں مرض کی تصدیق ہوئی تھی کراچی :کراچی میں کانگو وائرس کے وار جاری ہیں ۔ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا ۔ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کا رہائشی محمد ناصر کانگو […]

شیر کے شکار کا ٹھیکا ایک کھلاڑی کو دیا گیا ہے،بلاول

شیر کے شکار کا ٹھیکا ایک کھلاڑی کو دیا گیا ہے،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شیر کے شکار کا ٹھیکا ایک کھلاڑی کو دیا گیا ہے،ساتھی مایوس نہ ہوں تیر کمان سے نکل گیا ہے ، جہاں ظلم کے خلاف جنگ ہو گی وہاں کربلا کا میدان سجے گا،ہم زبان اور برادری کی سیاست سے آزادی چاہتے ہیں۔ ’سلام […]

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ،پاکستانی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیاہے ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ صبحساڑھے 4 بجے شروع ہوئی۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح 7بجے تک جاری رہا۔ پاک فوج کے […]

احمد بٹ کا صلح کیلیے مجھ سے رابطہ نہیں ہوا، حمیرا ارشد

احمد بٹ کا صلح کیلیے مجھ سے رابطہ نہیں ہوا، حمیرا ارشد

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشدنے کہا ہے کہ احمد بٹ کا مجھ سے رابطہ نہیں ہوا، مجھے میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوا ہے کہ وہ اس طرح کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس نے طلاق کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔ حمیرا ارشد نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں احمد بٹ کے […]

مائیکل جیکسن مرنے کے بعد بھی کمائی میں سب سے آگے

مائیکل جیکسن مرنے کے بعد بھی کمائی میں سب سے آگے

لاس اینجلس: مائیکل جیکسن موت کے سات سال بعد بھی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ ان کی رواں سال یکم اکتوبرکوختم ہونے والے سال کی آمدن آٹھ سو پچیس ملین ڈالر ہے جو کسی بھی دوسرے آنجہانی گلوکار سے زیادہ تھی۔ پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن نے ایک اور اعزاز اپنے […]

پاکستانی فنکاروں کو ویزے جاری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، بھارت

پاکستانی فنکاروں کو ویزے جاری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، بھارت

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو ویزا جاری کرنے میں اْسے کوئی اعتراض نہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو ویزا حاصل کرنے کی شرائط پوری کریگااْسے ویزا ملے گا، ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ بھارتی حکومت پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری نہیںکرتی۔ اڑی حملے […]

پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے مودی سرکار کو مسئلہ ہے تو عدالت جائے، اوم پوری

پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے مودی سرکار کو مسئلہ ہے تو عدالت جائے، اوم پوری

کولکتہ: بھارتی اداکار اوم پوری کہتے ہیں کہ پاکستانی اداکاروں کی فلموں میں ہاؤس فل رہتا ہے۔ اوم پوری ایک بار پھر مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پرپا بندی درست نہیں، بھارتی حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو عدالت جائے۔ اوم پوری نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی فلموں […]

عالیہ بھٹ بھی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں

عالیہ بھٹ بھی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی مداحوں کو بے انتہا انتظار کرانے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم “اسٹوڈینٹ آف دی ائیر” سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اب تک جتنی بھی فلموں میں کام کیا […]

ریفرل سسٹم، آئی سی سی بھارت کو راضی کرنے کیلیے کوشاں

ریفرل سسٹم، آئی سی سی بھارت کو راضی کرنے کیلیے کوشاں

کیپ ٹاؤن: بھارت کو ڈی آر ایس کے استعمال پر راضی کرنے کیلیے ایک کوشش اور کی جائے گی، آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلارڈ رائس آئندہ ہفتے اپنے دورے میں سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ امپائرز کے فیصلوں پر ریویو کا پہلا تجربہ بھارت نے 2008 میں […]

ٹرپل سنچری پر یونس خان کو بہت یاد کیا، اظہر علی

ٹرپل سنچری پر یونس خان کو بہت یاد کیا، اظہر علی

دبئی: ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں تاریخی ٹرپل سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی اظہر علی کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انھوں نے یونس خان کو بہت یاد کیا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی یہاں ہوتے۔ شاندار کارکردگی کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے […]

آرتھر کا اصل امتحان آسٹریلیا میں ہوگا، وقار یونس

آرتھر کا اصل امتحان آسٹریلیا میں ہوگا، وقار یونس

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب سینئر پلیئرز کی کارکردگی کی مرہون منت ہیں، مکی آرتھر کا آغاز اچھا رہا ہے لیکن ان کا اصل امتحان دورئہ آسٹریلیا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق فاسٹ بولر نے […]

وزیراعظم نواز شریف ملک کو تباہی کے راستے پر لے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم نواز شریف ملک کو تباہی کے راستے پر لے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو تباہی کے راستے پر لے کر جا رہے ہیں لیکن ہم ملک کو فرسودہ نظام اور تخت رائیونڈ سے نجات دلائیں گے۔ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سلام شہداء ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا […]

پیپلزپارٹی کی ریلی میں چوری کی بجلی استعمال ہونے کا انکشاف

پیپلزپارٹی کی ریلی میں چوری کی بجلی استعمال ہونے کا انکشاف

کراچی: پیپلزپارٹی کی ریلی میں استقبال کے لیے لگائے گئے کیمپوں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے اطراف سرگرم جیب کترے ریلی کے شرکاء سمیت کئی صحافیوں کے موبائل فونز  اور نقدی لے اڑے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے آج سانحہ کارساز کے شہدا کو […]

کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ: مسلح افراد نے نواں کلی میں واقع  مکان میں فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل اور 3 کو زخمی کردیا۔ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 […]

بغداد میں خود کش حملے میں 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بغداد میں خود کش حملے میں 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک تقریب جاری تھی کہ خود کش حملہ آور نے ٹینٹ میں داخل ہو کر خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا […]

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں بس اور ایمبولنس میں تصادم سے 36 افراد زخمی

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں بس اور ایمبولنس میں تصادم سے 36 افراد زخمی

کوئٹہ: اورماڑہ میں مسافر بس اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ایمنولنس اور مسافر بس میں تصادم سے 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت […]

سی پیک چین اور پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، چینی سفیر

سی پیک چین اور پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، چینی سفیر

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کو 65 برس مکمل ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب اور کار ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو 65 سال ہوگئے ہیں اور آج دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات کی 65 ویں […]

پاناما لیکس میں صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

پاناما لیکس میں صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس مصنوعی مسئلہ ہے اور صرف پاکستان میں موضوع بحث بنا ہوا ہے، اگر احتساب کرنا ہی ہے تو صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا اور تمام صوبوں میں ہونا چاہیئے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ مولانا فضل […]

اسکاٹ لینڈ میں مصروف سڑک پارکرنے پرمرغی کو گرفتار کرلیا گیا

اسکاٹ لینڈ میں مصروف سڑک پارکرنے پرمرغی کو گرفتار کرلیا گیا

دنیا بھر کے ممالک میں شہریوں کے لئے کچھ قوانین بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ ان پر عمل کرکے ایک کارآمد شہری بن سکیں جب کہ خلاف ورزی پر انہیں گرفتار بھی کرلیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ میں تو ہوا کچھ الگ ہی اور وہاں مرغی کو قانون پر عمل نہ کرنے پر گرفتار […]

ہیسٹنگز میں تاریخی لڑائی کی تمثیل کاری کا مظاہرہ

ہیسٹنگز میں تاریخی لڑائی کی تمثیل کاری کا مظاہرہ

ساڑھے نو سو سال قدیم لڑائی کی تمثیل کاری کیلئے دو ہزار نوجوانوں نے زرہ بکتر پہن کر حصہ لیا ہیسٹنگز: برطانیہ کے شہر ہیسٹنگز میں سج گیا لڑائی کا میدان ، زرہ بکتر پہنے فوجیوں نے تلوار بازی اور گھڑ سواری میں خوب مہارت دکھائی ، اس تاریخی لڑائی کی تمثیل کاری کی گئی […]

دبئی ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو فالو آن سے بچنے کیلئے 65 رنز درکار‘ 4 وکٹیں باقی

دبئی ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو فالو آن سے بچنے کیلئے 65 رنز درکار‘ 4 وکٹیں باقی

دبئی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کالی آندھی نے چھے وکٹوں پر تین سو پندرہ رنز بنا لیے ہیں۔ شین ڈورچ اور جیسن ہولڈر کریز پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے انہتر رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے تیسرے دن […]

ایک اور سنگ میل عبور‘ گوادر پورٹ پر پہلا بحری جہاز لنگرانداز ہو گیا

ایک اور سنگ میل عبور‘ گوادر پورٹ پر پہلا بحری جہاز لنگرانداز ہو گیا

گوادر : ملکی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا۔ ملکی ترقی کی ضمانت گوادر ڈیپ سی پورٹ آپریشنل ہو گئی۔ پہلا بحری جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر ڈیپ سی پورٹ پر چین کے تعاون سے تیزی سے کام جاری ہے۔ تکمیل کے قریب بندرگاہ اب باقاعدہ طور […]