counter easy hit

سی پیک چین اور پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، چینی سفیر

China and the pack is important for the whole region, including Pakistan, the Chinese ambassador

China and the pack is important for the whole region, including Pakistan, the Chinese ambassador

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کو 65 برس مکمل ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب اور کار ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو 65 سال ہوگئے ہیں اور آج دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور چین کے سفیر شن وی ڈونگ بھی شریک ہوئے۔

ایران اور سعودی عرب کے بعد افغانستان بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں

چین کی جانب سے پاک چین دوستی کارریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، 20 گاڑیوں پر مشتمل کار ریلی کا آغاز چین کے صوبے ننگ زیا سے ہوا جس کی قیادت صوبے ننگ زیا کے نائب گورنر وانگ ہیشان نے کی۔ کارریلی میں پاکستان اور چین کے ڈرائیوز شریک ہیں، ریلی  گزشتہ روز گلگت سے روانہ ہوئی جو اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کار ریلی گوادر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی متحدہ عرب امارات پہنچ کو اختتام پذیر ہوگی۔

سی پیک منصوبہ دہشت گردی، انتہاپسندی اورغربت ختم کرے گا

چین کے سفیر شن وی ڈونگ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کار ریلی اچھا اقدام ہے جس نے دنیا کو ایک مثبت پیغام پہنچایا ہے، کار ریلی نے 7 ہزار کلو میٹر کی مسافت طے کی ہے جو لائق تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین سلک روڈ اب ترقی اور خوشحالی کی شاہرا بنتی جا رہی ہے جب کہ اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعت پرویزرشید کا کہنا تھا کہ کار ریلی کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم کہتے تھے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند لیکن اب ہم کہتے ہیں کہ پاک چین دوستیدنیا کی بڑی چوٹی سے بھی بلند ہے، پاک چین دوستی اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے اور اسکا تعلق شہد سے بھی میٹھا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website