counter easy hit

پیپلزپارٹی کی ریلی میں چوری کی بجلی استعمال ہونے کا انکشاف

Revealed the theft of electricity Party rally

Revealed the theft of electricity Party rally

کراچی: پیپلزپارٹی کی ریلی میں استقبال کے لیے لگائے گئے کیمپوں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے اطراف سرگرم جیب کترے ریلی کے شرکاء سمیت کئی صحافیوں کے موبائل فونز  اور نقدی لے اڑے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے آج سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سلام شہداء ریلی نکالی جا رہی ہے جس کی قیادت پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کر رہے ہیں تاہم ریلی کے استقبال کے لیے لگائے گئے کیمپوں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جارہی ہے، استقبالیہ کیمپوں میں لگائے گئے ساؤنڈ سسٹم کے لیے کنڈے کی بجلی استعمال کی جارہی ہے۔

ریلی میں جہاں جیالے جوشیلے انداز میں پارٹی ترانوں پر جھوم رہے ہیں وہیں ریلی میں جیب کترے بھی سرگرم ہیں، بلاول ہاؤس چورنگی کے اطراف سرگرم جیب کترے ریلی کے شرکاء سمیت کئی صحافیوں کے موبائل فونز اور نقدی لے اڑے جب کہ بلاول ہاوس چورنگی پر ریلی انتظامیہ کی جانب سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں کہ شرکا اپنے سامان کی حفاظت کریں اور جیب کتروں سے ہوشیار رہیں۔

دوسری جانب پولیس نے بلاول چورنگی سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ  مشکوک شخص بلاول چورنگی پر مشکوک انداز میں وڈیو بنارہاتھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website