counter easy hit

ٹرپل سنچری پر یونس خان کو بہت یاد کیا، اظہر علی

Younis missed a triple-century, Azhar Ali

Younis missed a triple-century, Azhar Ali

دبئی: ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں تاریخی ٹرپل سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی اظہر علی کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انھوں نے یونس خان کو بہت یاد کیا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی یہاں ہوتے۔

شاندار کارکردگی کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ یونس خان نے میرے کیریئر میں کلیدی کردار ادا کیا اور میں نے لیجنڈ کرکٹر سے بہت کچھ سیکھا۔

اظہر علی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران ڈریسنگ روم میں اسی سیٹ پر بیٹھتا رہا جس پر ماضی میں دبئی میں سیریز کے دوران یونس خان بیٹھا کرتے تھے، میں یونس خان کی غیر موجودگی میں ان کا اسٹائل کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کس طرح وہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھا کرتے تھے اورکس طرح اپنا کٹ بیگ کھولا کرتے تھے، اظہر نے یونس خان کی بہتر صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے امید کی کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں۔

اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ میں نے اپنے سینئرز سے یہ بات سیکھی ہے کہ مشکل وقت میں کس طرح اپنی پرفارمنس پر توجہ مرکوز کرنی ہے اور میں اپنی حالیہ پرفارمنس پر خوش ہوں، اظہر علی نے مزید کہا کہ میری ٹرپل سنچری کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کا فیصلہ ٹیم پلان کا حصہ تھا، کیوں کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے ایساکرنا ضروری تھا، انھوں نے ٹرپل سنچری کو اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کے اولین دنوں میں جب وہ ایک لیگ اسپنر تھے تو انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا پائیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website