counter easy hit

عالیہ بھٹ بھی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں

Alia Bhatt film "My heart is hard" part became

Alia Bhatt film “My heart is hard” part became

ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی مداحوں کو بے انتہا انتظار کرانے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم “اسٹوڈینٹ آف دی ائیر” سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اب تک جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے وہ کامیاب ہی رہیں اس لیے انہیں بہت کم عرصے میں زیادہ کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ کا بھی اعزازحاصل ہے اور اداکارہ اب ہدایتکارکرن جوہر کی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔

مہیش بھٹ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش پر پابندی کے خلاف بول پڑے

فلم “اے دل ہے مشکل” کی بہترین کاسٹ کے باعث مداحوں کا فلم کے لئے انتظار بڑھتا ہی جا رہا ہے جب کہ فلم کی ریلیز کے راستے میں متعدد مشکلات بھی بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ فلم میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور، شا ہ رخ خان، فواد خان، انوشکا شرما پہلے ہی شامل ہیں اور اب عالیہ کی انٹری نے مداحکوں کا تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔

سنسر بورڈ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارکرن جوہرنے عالیہ بھٹ کے فلم “اے دل ہے مشکل” میں کچھ مناظرعکسبند کرائے ہیں، عالیہ کا فلم میں کردار چھوٹا لیکن بہت ہی دلچسپ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں سینما مالکان کی نمائندہ تنظیم دی سینما اونرز ایگزیبیشن ایسو سی ایشن آف انڈیا نے بھارت کی چارریاستوں میں فلم “اے دل ہے مشکل” کو سنیما میں لگانے پرپابندیعائد کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website