counter easy hit

آرتھر کا اصل امتحان آسٹریلیا میں ہوگا، وقار یونس

Arthur real test will be in Australia, Waqar Younis

Arthur real test will be in Australia, Waqar Younis

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب سینئر پلیئرز کی کارکردگی کی مرہون منت ہیں، مکی آرتھر کا آغاز اچھا رہا ہے لیکن ان کا اصل امتحان دورئہ آسٹریلیا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم گذشتہ 5 سالوں میں بہترین ہوئی ہے اور جس طرح انگلینڈ کیخلاف سیریز کو برابر کیا وہ کچھ خاص تھا،انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کامیابیوں کی بڑی وجہ سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے ضرورت کے وقت بہترین کارکردگی پیش کرنا ہے، مکی آرتھر کی سرپرستی میں قومی ٹیم درست جانب گامزن ہے، تاہم ان کے حوالے سے ابھی کوئی بات کرنا قبل از وقت ہوگا لیکن کوچ کی حیثیت سے ان کا آغاز اچھا ہوا ہے ان کا اصل امتحان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔

ایک سوال پر وقار نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مقبولیت کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت برقرار رہے گی تاہم ڈے اینڈ نائٹ اور گلابی گیند جیسی جدت سے تماشائیوں کی دلچسپی اچھی بات ہے، دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی پرفارمنس پر انھوں نے کہا کہ بیٹسمینوں نے اپنا کام کردیا اب بولرز کو صلاحیتیں دکھانا ہوں گی، انھوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا بحران ہے کیونکہ اچھے بولرز سامنے نہیں آرہے تاہم موجودہ میچ میں یاسرشاہ سمیت تمام بولرزسے اچھی کارکردگی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website