counter easy hit

بغداد میں خود کش حملے میں 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

46 killed in suicide attack in Baghdad, several injured

46 killed in suicide attack in Baghdad, several injured

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک تقریب جاری تھی کہ خود کش حملہ آور نے ٹینٹ میں داخل ہو کر خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے  نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بغداد میں خودکش دھماکا، 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کی وجہ سے  ٹینٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا جب کہ خود کش حملے کی ذمہ داری د داعش نے قبول کرلی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website