counter easy hit

karachi

کراچی میں ترقیاتی منصوبے اور کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے، وزیر بلدیات

کراچی میں ترقیاتی منصوبے اور کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے، وزیر بلدیات

وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کا کہنا ہےکہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو ماہانہ کروڑوں روپے دیئے جارہے ہیں ،ضلع غربی اور ملیر میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ اس ماہ چینی کمپنی کو دے دیا جائے گا۔کراچی کے علاقے بہادر آباد میں الخدمت پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیر بلدیات […]

بحریہ ٹاؤن کراچی اور ایف ڈبلیو او میں انٹر چینج کی تعمیر کا معاہدہ

بحریہ ٹاؤن کراچی اور ایف ڈبلیو او میں انٹر چینج کی تعمیر کا معاہدہ

بحریہ ٹاؤن اور ایف ڈبلیو او کے درمیان ایم 9 موٹر وے پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے مختص انٹر چینج کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا۔ اربوں روپے کی لاگت سے انٹر چینج کی تعمیر کے تمام اخراجات بحریہ ٹاؤن خود برداشت کرے گا۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے بیان کے مطابق انٹر چینج […]

کراچی میں نیپا چورنگی پر سیوریج لائن پھٹنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی میں نیپا چورنگی پر سیوریج لائن پھٹنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی: نیپا چورنگی پر واٹر بورڈ کی سیوریج لائن پھٹنے سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے مرکزی علاقے یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر سیوریج کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ نیپا چورنگی پر گندا پانی سڑک پر […]

ماضی میں کراچی یورپ لگتا تھا اور لوگ لندن کی بجائے یہاں آتے تھے، سپریم کورٹ

ماضی میں کراچی یورپ لگتا تھا اور لوگ لندن کی بجائے یہاں آتے تھے، سپریم کورٹ

کراچی: سپریم کورٹ نے چائنہ کٹنگ اورزمین پر ناجائز قبضوں سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی یورپ کا شہر لگتا تھا اور لوگ لندن جانے کے بجائے یہاں آتے تھے لیکن اب شہر کا کیا حال کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں رفاہی پلاٹوں پر قبضے اور […]

کراچی میں شہریوں کی گمشدگی میں پھر اضافہ، 15 سے زائد لاپتہ

کراچی میں شہریوں کی گمشدگی میں پھر اضافہ، 15 سے زائد لاپتہ

کراچی: شہر قائد میں چند روز کے دوران 15 سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے۔ کراچی میں شہریوں کے گمشدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور چند روز میں 15 سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کو […]

کراچی میں دیرپا امن کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

کراچی میں دیرپا امن کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں دیر پاامن و امان کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کراچی پہنچنے کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران صوبے کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت، […]

اسلام آباد دھرنے کا پندرہواں دن، کراچی میں بھی دھرنا جاری

اسلام آباد دھرنے کا پندرہواں دن، کراچی میں بھی دھرنا جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرایکسچینج پر ہونے والا دھرنا 15 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ دھرنے کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حتمی مشاورت کے لیے وزیر داخلہ نے آج تمام مکاتب فکر کے مرکزی علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس بُلالیا ہے۔ ادھر کراچی میں بھی ایم اے جناح […]

کراچی میں ڈرگ روڈ پل بند ہونے سے شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام

کراچی میں ڈرگ روڈ پل بند ہونے سے شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام

کراچی: شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر ڈرگ روڈ پل کو ترقیاتی کام کے باعث 3 ماہ کےلئےبند کردیا گیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہے۔ کراچی میں شارع فیصل پر واقع ڈرگ روڈ فلائی اوور کو مرمت کے باعث تین ماہ تک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام […]

کراچی میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

کراچی میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ مشتعل علاقہ مکینوں نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتی بیٹا 12 سالہ ریحان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل علاقہ مکین  مومن آباد […]

ایشیائی جامعات میں جامعہ کراچی 193نمبر پر آگئی

ایشیائی جامعات میں جامعہ کراچی 193نمبر پر آگئی

حالیہ جاری ہونے والی ایشیائی جامعات کی درجہ بندی میں جامعہ کراچی نے 193 درجہ حاصل کر لیا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوںا اور یہ اساتذہ ہی کی علمی و […]

‘کراچی کو اونرشپ پی پی دیگی، عمران جلسے کریں، اہل کراچی لفٹ نہیں کرائیں گے’

‘کراچی کو اونرشپ پی پی دیگی، عمران جلسے کریں، اہل کراچی لفٹ نہیں کرائیں گے’

لاہور: بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے ساتھ عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کراچی والوں کو اونرشپ دے گی، نواز شریف خود کو بچانے کے لئے پانامہ مسئلے کو کنفیوژ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کٹھ پتلی ہیں، جتنے مرضی جلسے کریں کراچی کے عوام لفٹ نہیں کرائیں گے۔ بلاول بھٹو بھی […]

جامعہ کراچی کو فراہمی و نکاسی آب نظام کیلیے بھاری رقم دینے کی منظوری

جامعہ کراچی کو فراہمی و نکاسی آب نظام کیلیے بھاری رقم دینے کی منظوری

کراچی: حکومت سندھ نے جامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے502.01 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے رقم کی منظوری دینے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے حکومت سندھ اور […]

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کی چھان بین کی ضرورت ہے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کی چھان بین کی ضرورت ہے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد میں ہونے والے ایک اور پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دے دیا سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے روبرو پولیس نےاپنے مؤقف میں کہا کہ 2015 میں کراچی کے علاقے پی آئی بی میں ملزم رفیق […]

کراچی کے نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کیخلاف واک

کراچی کے نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کیخلاف واک

کراچی: نجی اسکولوں میں من مانی فیسوں میں اضافے کے خلاف سی ویو پر واک کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ کراچی میں نجی اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کے خلاف ساحل سمندر پر واک کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکا نے ہاتھوں میں […]

سندھ ہائیکورٹ؛ کراچی میں پولیس مقابلہ جعلی قرار

سندھ ہائیکورٹ؛ کراچی میں پولیس مقابلہ جعلی قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں ایک پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے محمودآباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مبینہ مقابلے میں گرفتار ملزم سہیل سیلم اور اویس اختر کی تین تین […]

پی ٹی آئی کو جامعہ کراچی میں کنونشن کی اجازت نہیں ملی

پی ٹی آئی کو جامعہ کراچی میں کنونشن کی اجازت نہیں ملی

کراچی: تحریک انصاف کو جامعہ کراچی میں 25 اکتوبر کو کنونشن کی اجازت نہیں ملی جس میں عمران کو خطاب کرنا ہے۔ تحریک انصاف کی ذیلی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زہر اہتمام 25 اکتوبرکو جامعہ کراچی میں طلبا کنونشن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے کنونشن کا اجازت نامہ نہیں […]

چلتی بس پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ،میرا تو انسانیت سے اعتبار ہی اٹھ گیا,

چلتی بس پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ،میرا تو انسانیت سے اعتبار ہی اٹھ گیا,

لاہورسے بس کراچی جارہی تھی جب بس سٹیشن سے چل پڑی توفرنٹ سیٹ پربیٹھے ایک بزرگ جوبہت اچھے کپڑے پہنے ہوئے تھے کھڑے ہوگئے اورباقی مسافروں سے مخاطب ہوکرکہامیرے بھائیواوربہنو،میں کوئی بھکاری یاگداگرنہیں ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی نعمتوں سے نوازاہے مگرمیری بیوی ایک موذی مرض سے اللہ کوپیاری ہوگئی ،کچھ دن گزرے اورمیری […]

کراچی میں خاتون کو ایمبولینس میں اغوا کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں خاتون کو ایمبولینس میں اغوا کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مسلم آباد میں پولیس نے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام بناتےہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بازیاب کرائی جانے والی خاتون اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہے جب کہ اغوا کاروں کی شناخت ضمیر ، […]

کراچی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

کراچی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

کراچی: مارکیٹ میں ٹماٹر 70 روپے اور پیاز کی قیمت 60 روپے ہوگئی ، ہول سیل کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی قیمتیں کم ہوگئیں کراچی میں ٹماٹر اور پیاز سستے ہوگئے ، ہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹر 70 روپے جبکہ پیاز 60 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ کراچی میں ٹماٹر اور پیاز کے […]

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا مقررہ وقت پر سنگ بنیاد کھٹائی میں پڑ گیا

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا مقررہ وقت پر سنگ بنیاد کھٹائی میں پڑ گیا

کراچی: محکمہ ریلوے اور سندھ حکومت کی چپقلش کے باعث منصوبے کی راہ سے تجاوزات ختم نہ کی جاسکیں۔ 43 کلومیٹر ٹریک پر صرف 30 فیصد تجاوزات ختم کی جاسکیں۔ کراچی کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ سرکلر ریلوے شہریوں کیلئے اب بھی ایک خواب، محکمہ ریلوے اور سندھ حکومت کی چپقلش سرکلر ریلوے کے ٹریک […]

جامعہ کراچی میں آج ہونیوالے پرچے ملتوی، 28 اکتوبر کو ہونگے

جامعہ کراچی میں آج ہونیوالے پرچے ملتوی، 28 اکتوبر کو ہونگے

کراچی: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ڈی ایل او سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2013-14 اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 کے (آج) بدھ 19 اکتوبر کو ہونے والے پرچے دیوالی کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں، اب یہ پرچے 28 اکتوبر کو دوپہر […]

سانحہ کارساز کو 10سال ہوگئے، کراچی میں یاد گار شہدا پر شمعیں روشن

سانحہ کارساز کو 10سال ہوگئے، کراچی میں یاد گار شہدا پر شمعیں روشن

سانحے میں 150 سےزائد افراد شہید ہوگئے تھے، برسی کےموقع پر پیپلزپارٹی حیدرآباد میں جلسہ کرے گی جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ کراچی: 18 اکتوبر 2007 کو پیش آنیوالا سانحہ آج بھی سب کو یاد ہے۔ حادثہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چئیر پرسن بے نظیر بھٹو کی خود ساختہ جلا وطنی ختم کر […]

جامعہ کراچی میں ڈگری کلاسز کا سیشن مختصر، امتحانات 2 ماہ قبل لینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی میں ڈگری کلاسز کا سیشن مختصر، امتحانات 2 ماہ قبل لینے کا فیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شہر کے کالجوں میں جاری 2 سالہ ڈگری پروگرام کے رواں سیشن کی مدت اچانک مختصر کردی اور سیشن کو 10 ماہ پر ہی ختم کرتے ہوئے ڈگری کلاسز (بی کام ریگولر اور بی ایس سی) کے امتحانات دو ماہ قبل دسمبر 2017 میں ہی لینے کا فیصلہ کیاہے۔ بی اے کے […]

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند کا راج رہا، جس کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس ہفتے بھی گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے اورکہا ہے کہ کراچی میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے […]