counter easy hit

جامعہ کراچی میں آج ہونیوالے پرچے ملتوی، 28 اکتوبر کو ہونگے

کراچی: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ڈی ایل او سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2013-14 اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 کے (آج) بدھ 19 اکتوبر کو ہونے والے پرچے دیوالی کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں، اب یہ پرچے 28 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے تاشام 5 بجے منعقد ہوں گے۔

The exams postponed in university of Karachi today, will be on October 28امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے بی اے سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3600 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6200 روپے فیس کے ساتھ 3نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلبا جو 2011 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انھیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی جمع کرانے ہوں گے،جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق بی اے (پاس)، بی ایس سی (پاس) اوربی کام ریگولر سالانہ امتحانات کیلیے امتحانی فارم 27 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں