
New Trailer Launch
انجینئرہے اس کے لیے دلہن کی تلاش ہے ۔میں اس بزرگ سے درخواست کرتاہوں کہ یہ اپنی بیٹی کانکاح میرے اس بیٹے سے کردے میں وعدہ کرتاہوں کہ اس بچی کوکبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گا۔لڑکاکھڑاہوگیااورکہاکہ مجھے رشتہ قبول ہے۔بس میں موجودایک مولوی صاحب کھڑے ہوکرکہنے لگے ’’یہ سفربہت مبارک سفرہے‘‘نکاح جیسامقدس عمل ہوجائے وہ بھی سفرمیں اس سے اچھی بات کیاہوگی؟؟اگرلوگوں کواعتراض نہ ہوتومیں نکاح پڑھادوں ’’سب کہنے لگے ‘‘ماشااللہ۔سبحا ن اللہ ۔الحمدللہ ۔وغیرہ وغیرہ‘‘اورمولوی صاحب نے نکاح پڑھادیا۔ایک اورصاحب کھڑے ہوگئے اورکہنے لگے ،میں چھٹی پہ جارہاتھااپنے گھروالوں کے لیے لڈولے کرمگراس مبارک عمل کودیکھ کرسمجھتاہوں کہ لڈوادھرہی تقسیم کردیں ۔دلہن کے باپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔دلہن کے باپ نے ڈرائیورسے کہاڈرائیورمیاں 5منٹ کسی جگہ بس روک دیناتاکہ سب مل کرمنہ میٹھاکرلیں ،ڈرائیورنے کہاٹھیک ہے باباجی ۔مغرب کی نماز کے بعدجب اندھیراہونے لگاتولڑکی کے باپ نے ڈرائیورسے بس روکنے کوکہااورسب مسافرمل کرلڈوکھانے لگے ۔لڈوکھاتے ہی سب مسافرسوگئے ڈرائیوراورکنڈیکٹرجب نیندسے جاگے تواگلی صبح کے 8بجے تھے مگردلہن اوردولہاان کے دوباپ ،مولوی صاحب اورلڈوبانٹنے والابس سے غائب تھے اتناہی نہیں بلکہ کسی مسافرکے پاس گھڑی تھی نہ چین اورنہ ہی پیسے بلکہ کچھ بھی نہیں تھاان کویہ 6ممبرز کاگروپ مکمل طورپرلوٹ چکاتھا۔
Why men face embarrassment from women
http://www.dailymotion.com/video/x65bo8a








