counter easy hit

کراچی کے نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کیخلاف واک

کراچی: نجی اسکولوں میں من مانی فیسوں میں اضافے کے خلاف سی ویو پر واک کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Walk against increase the fees in private schools in Karachiکراچی میں نجی اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کے خلاف ساحل سمندر پر واک کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر فیسوں میں من مانا اضافہ نامنظور کے نعرے درج تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص مافیا نے تعلیم کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا ہے ، اسکول مالکان قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ فیسوں میں اضافے کے خلاف ہونے والی واک میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی کے آصف حسنین، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور پی ٹی آئی کے عارف علوی نے بھی شرکت کی۔