counter easy hit

ایشیائی جامعات میں جامعہ کراچی 193نمبر پر آگئی

حالیہ جاری ہونے والی ایشیائی جامعات کی درجہ بندی میں جامعہ کراچی نے 193 درجہ حاصل کر لیا۔

Karachi university reached 193 number Asian universitiesاس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوںا اور یہ اساتذہ ہی کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا ثمرہے ۔ ڈاکٹر اجمل خان نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی محض ایک سال میں 251 ویں درجے سے ترقی کرتے ہوئے 193 ویں درجہ پر فائز ہو گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میری کاوشیں مثبت سمت کی جانب گامز ن ہیں۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں جامعہ کراچی کی درجہ بندی میں اضافے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا اور آج مجھے فخر ہے کہ میرے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔