counter easy hit

کراچی میں نیپا چورنگی پر سیوریج لائن پھٹنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی: نیپا چورنگی پر واٹر بورڈ کی سیوریج لائن پھٹنے سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

The worst traffic jam to deteriorate the sewage line on Nipa chowrangi in Karachiکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے مرکزی علاقے یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر سیوریج کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ نیپا چورنگی پر گندا پانی سڑک پر جمع ہوگیا ہے اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر اور اسکول و کالج جانے والے شہریوں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سیوریج بورڈ کا عملہ لائن کی مرمت کے لئے نہیں پہنچ سکا ہے۔