counter easy hit

بحریہ ٹاؤن کراچی اور ایف ڈبلیو او میں انٹر چینج کی تعمیر کا معاہدہ

بحریہ ٹاؤن اور ایف ڈبلیو او کے درمیان ایم 9 موٹر وے پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے مختص انٹر چینج کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا۔ اربوں روپے کی لاگت سے انٹر چینج کی تعمیر کے تمام اخراجات بحریہ ٹاؤن خود Interchange construction agreement in bahria Town Karachi and FWOبرداشت کرے گا۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے بیان کے مطابق انٹر چینج کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور وائس چیف ایگزیکٹو زین ملک نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نےجدید ترین رہائشی سوسائٹیز میں بہترین سہولتوں کی فراہمی کا وعدہ نبھایا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ انٹر چینج اور اس سے منسلک انفرا اسٹرکچر کی تعمیر سے کراچی کے شہریوں کے لیے آسانی ہو گی، معاہدے کے تحت بحریہ ٹاؤن 2 پلوں، 3 انڈر پاس، ایک کازوے اور ملحقہ سڑکیں اپنے خرچ پر تعمیر کرے گا۔