counter easy hit

پی ٹی آئی کو جامعہ کراچی میں کنونشن کی اجازت نہیں ملی

کراچی: تحریک انصاف کو جامعہ کراچی میں 25 اکتوبر کو کنونشن کی اجازت نہیں ملی جس میں عمران کو خطاب کرنا ہے۔

PTI was not allowed to convention in Karachi universityتحریک انصاف کی ذیلی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زہر اہتمام 25 اکتوبرکو جامعہ کراچی میں طلبا کنونشن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے کنونشن کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا جبکہ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا 25 اکتوبر کو ہر صورت طلبا کنونشن ہو گا جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اگر اجازت نامہ نہیں دیا گیا تو اس کے باوجود بھی جامعہ کراچی میں سلور جوبلی گیٹ پر کنونشن کریں گے۔