counter easy hit

‘کراچی کو اونرشپ پی پی دیگی، عمران جلسے کریں، اہل کراچی لفٹ نہیں کرائیں گے’

لاہور: بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے ساتھ عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کراچی والوں کو اونرشپ دے گی، نواز شریف خود کو بچانے کے لئے پانامہ مسئلے کو کنفیوژ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کٹھ پتلی ہیں، جتنے مرضی جلسے کریں کراچی کے عوام لفٹ نہیں کرائیں گے۔

PPP will give ownership to Karachi Imran let jalsa, Karachi resident will not liftبلاول بھٹو بھی کراچی کی سیاست پر بول پڑے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کی سیاست کو عجیب کھیل سے تعبیر کر دیا۔ لاہور میں جہانگیر بدر کی برسی کی تقریب کے موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو اونر شپ صرف پیپلز پارٹی دے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نواز شریف اور عمران خان پر بھی خوب برسے۔ بلاول بھٹو سے سینئر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات بھی کی جن سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ نظریہ چھوڑا ہے نہ سوچ بدلی ہے، پیپلز پارٹی جہاں پہلے تھی وہیں کھڑی ہے، کوئی غیرجمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے۔