counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

افغان پارلیمنٹ نے ہلمند میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کردی

افغان پارلیمنٹ نے ہلمند میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کردی

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن اور جھڑپوں کے دوران ایک پاکستانی سمیت59 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کیے ہیں جن میں51 شدت پسند مارے گئے جن میں 3مقامی کمانڈر […]

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی پول پٹی کھولنے والے اہلکار کا تبادلہ

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی پول پٹی کھولنے والے اہلکار کا تبادلہ

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے تبادلہ کردیا گیا۔ تیج بہادر کہتا ہے ہمت کرکے سچ سنایا ، تحقیقات ہوئیں تو حقیقت سامنے آجائے گی ۔ تیج بہادر نے ویڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انکوائری کا […]

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پولیس کے مطابق بظاہر موت کی کوئی مشکوک وجہ نظر نہیں آتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ چون سالہ آندرے مالانن روسی سفارتخانے میں قونصلر سیکشن کے سربراہ تھے۔آندرے پیر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کے کمرے میں مردہ حالت میں ملے، وہ اپنے اپارٹمنٹ میں تنہا […]

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سینئر صدارتی مشیر مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سینئر صدارتی مشیر مقرر

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر کو صدر کا سینئر مشیر مقرر کردیا گیاگا، سی این این نے یہ بات ٹرانزیشن سے منسلک ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتائی۔ 35 سالہ ماضی کے تاجر اور موجودہ سیاسی حکمت عملی کے ماہر نے اپنے سسر کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا […]

تھائی لینڈ میں بدعنوان حکام کو سزائے موت کی تجویز منظور

تھائی لینڈ میں بدعنوان حکام کو سزائے موت کی تجویز منظور

تھائی لینڈ میں بدعنوانی میں ملوث حکام کو سزائے موت دیئے جانے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مسودہ فوج کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے منظور کیاگیا ہے ،کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ اس مسودے کو آگے بھیجنے سے قبل قانون سازوں سے مشورے کیے […]

افغانستان :کالعدم تنظیم حرکت الجہاداسلامی کا بانی سیف اللہ اخترہلاک

افغانستان :کالعدم تنظیم حرکت الجہاداسلامی کا بانی سیف اللہ اخترہلاک

کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کا بانی سیف اللہ اختر افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہو گیا، ذرائع کے مطابق سیف اللہ اختر افغان فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا۔ قاری سیف اللہ اخترافغانستان،پاکستان میں جہادیوں کےسرکردہ رہنماؤں میں سےتھا اور ملا عمر کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا، اس پر […]

برطانیہ :پولیس فائرنگ سے یاسر یعقوب کے قتل کیخلاف مظاہرہ

برطانیہ :پولیس فائرنگ سے یاسر یعقوب کے قتل کیخلاف مظاہرہ

برطانیہ میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد یاسر یعقوب کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نو مور کلنگ کے نعرے لگا رہے تھے۔ یاسر یعقوب کے اہلخانہ، دوستوں اور اقارب سمیت درجنوں افراد نے ہڈرز فیلڈ میں مظاہرہ کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں، مظاہرین […]

ٹورنٹو میں انٹرنیشنل موٹرسائیکل سپر شو

ٹورنٹو میں انٹرنیشنل موٹرسائیکل سپر شو

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی موٹر سائیکلز کا میلہ سج گیا ہے جس میں دنیا بھر سے مشہورلگژری برانڈز کی قیمتی اور چمکتی دمکتی بائیکس نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جس نےشائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ ٹورنٹو کے مرکزی ہال میں سجے نارتھ امریکن […]

کنگ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ کا اعلان کل ہوگا

کنگ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ کا اعلان کل ہوگا

کنگ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ برائے 2017 کا اعلان کل کیا جائیگا، چیئرمین فیصل فاؤنڈیشن شہزادہ خالد الفیصل سیلشن کمیٹ کے ہمراہ ایوارڈ کا اعلان کریںگے۔ہرسال کی طر ح اس سال بھیسائنس،ٹیکنالوجی، تعلیم اور ادب و صحت کے شعبوں میںنمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دئیے جائیں گے ۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا […]

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے

تہران: ایران کے سابق صدر اور مصالحتی کونسل کے سربراہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ایرانی صدرعلی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو دل کی تکلیف پر تہران کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ […]

امریکا کی طرح فرانس کو بھی سائبر حملوں کا خطرہ

امریکا کی طرح فرانس کو بھی سائبر حملوں کا خطرہ

امریکا کی طرح فرانس میں بھی سائبر حملوں کا خطرہ ہے، فرانسیسی وزیر دفاع کہتے ہیں فرانسیسی جمہوریت ،میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام متاثر ہوسکتے ہیں ۔ فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرح فرانس کو بھی بعض بیرونی ممالک کی جانب سے […]

امریکا کو روسی ہیکنگ کی اطلاع برطانیہ نے دی

امریکا کو روسی ہیکنگ کی اطلاع برطانیہ نے دی

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں روسی ہیکنگ کے بارے میں امریکی ایجنسیوں کو سب سے پہلے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگاہ کیا ۔ نیویارک ٹائمز نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سب سے پہلے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے امریکی حکام کو اس سلسلے میں خبردار کیا […]

یورپ میں سردی و برف باری ،23 افراد ہلاک

یورپ میں سردی و برف باری ،23 افراد ہلاک

یورپ اور امریکا بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ۔ شدید برف باری کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں ، جبکہ دو روز کے دوران شدید سردی کے باعث یورپ بھر میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ۔ یورپی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بے گھر اور تارکین […]

تھائی لینڈ:شدید بارشیں، سیلاب سے 12افراد ہلاک

تھائی لینڈ:شدید بارشیں، سیلاب سے 12افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے12 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر اور7 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، گھر، گلیاں، شاہرائیں، ریلوے لائنز کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، […]

استنبول میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد

استنبول میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد

دنیا کے بیشتر ممالک میں سردی کا راج ہے، ترکی میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا، امریکا میں برفانی طوفان کے خطرے نے سینکڑوں پروازیں منسوخ اور اسکول بند کرا دیے، حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ استنبول میں رات بھر ہونے والی برف باری نے شہر کو برف برف کردیا، عمارتیں […]

انتخابات میں مداخلت کی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پرانی ہے،روس

انتخابات میں مداخلت کی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پرانی ہے،روس

روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے ثبوتوں پر مبنی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ 2012 میں بنائی گئی تھی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے ثبوتوں پر مبنی رپورٹ پر صفحے کے آخر میں پبلشنگ کی تاریخ 11 […]

عراقی وزیراعظم کی ترک ہم منصب سے ملاقات

عراقی وزیراعظم کی ترک ہم منصب سے ملاقات

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت انقرہ حکومت شمالی عراق میں تعینات اپنی فوجیں واپس بلا لے گی۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے یہ بات ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کے بعد کہی، یلدرم دور روزہ دورے پر آج بغداد پہنچے […]

اوباما اورخاتون اول کی الوداعی پارٹی

اوباما اورخاتون اول کی الوداعی پارٹی

اپنی رخصتی کو یادگار بنانے کےلیے صدر اوباما اور خاتون مشیل اوباما نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں ہالی ووڈ کے بڑے اسٹارز نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ صدر باراک اوباما 10 جنوری کواپنا آخری خطاب کریں گے اور پھر 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوجائیں گے ۔ […]

اسرائیلی مصنوعات کافرانس میں بائیکاٹ، یہودی چراغ پا

اسرائیلی مصنوعات کافرانس میں بائیکاٹ، یہودی چراغ پا

فرانس میں پہلی بار اسرائیلی مصنوعات کےبائیکاٹ پر یہودی چراغ پا ہیں۔ بازاروں میں فروخت ہونے والی مصنوعات میں اسرائیل کی ان مصنوعات پر خصوصی ٹیگ لگایا گیا ہے جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم کردہ کارخانوں میں تیار کرنے کے بعد یورپی منڈیوں تک پہنچائی گئی ہیں۔ یہودی سماجی گروپوں کی طرف سے […]

بھارت کی معروف اسلحہ ساز کمپنی کی نجکاری ہوگی

بھارت کی معروف اسلحہ ساز کمپنی کی نجکاری ہوگی

بھارت نے معروف اسلحہ ساز کمپنی کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی دفاعی فرم میں سرمایہ کاری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو مدعو کرنا مقامی فوجی صنعتی کمپلیکس کے ایک بڑے حصہ کی نجکاری کا آغاز ہو سکتا ہے۔ سوویت یونین کے ٹوٹنے سے روس، برطانیہ اور فرانس کو تقویت ملی کہ وہ ریاستی […]

سوامی اوم نےسلمان خان کوآئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیدیا

سوامی اوم نےسلمان خان کوآئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیدیا

بھارتی ٹی وی شو بگ باس سیزن 10کے متنازع حریف سوامی اوم نے بھارتی اداکار سلمان خان کو اینٹی نیشنل کہتے ہوئے آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیاکو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروگرام میکرز نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اغوا کروایا۔ انہوں نے پروگرام میں اپنی […]

سال نوپر لندن ہڑتالوں کی زد میں

سال نوپر لندن ہڑتالوں کی زد میں

سال نوپر لندن ہڑتالوں کی زد میںہے، مذاکرات کی ناکامی پر ریلوے ، ایئر لائنز اور زیر زمین ٹیوب سروس کے ملازمین نےاس ہفتے ہڑتالوں کا اعلان کردیاہے ۔- برطانوی میڈیا کے مطابق لندن زیر زمین ریلوے کے ملازمین نے آج سے 24 گھنٹے کی ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ برٹش ایئرویز کےکیبن کریو […]