counter easy hit

امریکا کی طرح فرانس کو بھی سائبر حملوں کا خطرہ

امریکا کی طرح فرانس میں بھی سائبر حملوں کا خطرہ ہے، فرانسیسی وزیر دفاع کہتے ہیں فرانسیسی جمہوریت ،میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام متاثر ہوسکتے ہیں ۔

France also like the United States, the risk of cyber attacks

France also like the United States, the risk of cyber attacks

فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرح فرانس کو بھی بعض بیرونی ممالک کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ ہے اور ان ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے فرانسیسی فوج دفاعی انتظامات کو مزید بڑھارہی ہے ۔فرانسیسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سول انفرااسٹرکچر پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ جس کے دوران پانی، بجلی، ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فرانسیسی جمہوریت اور میڈیا کو بھی ان سائبر حملوں سے خطرات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فرانس ان خدشات سے غافل نہیں ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں اس سال اپریل میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website