یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پولیس کے مطابق بظاہر موت کی کوئی مشکوک وجہ نظر نہیں آتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Russian diplomats was found dead in his apartment in Greece
چون سالہ آندرے مالانن روسی سفارتخانے میں قونصلر سیکشن کے سربراہ تھے۔آندرے پیر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کے کمرے میں مردہ حالت میں ملے، وہ اپنے اپارٹمنٹ میں تنہا رہائش پذیر تھے، ان کی رہائشگاہ سخت سیکورٹی والے علاقے میں تھی جہاں یونان کے وزیراعظم اور صدر کی سرکاری رہائشگاہیں بھی ہیں۔کچھ روز قبل ترکی میں بھی روسی سفیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔








