counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

پاکستان کیخلاف مزید سرجیکل اسٹرائیک کر سکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

پاکستان کیخلاف مزید سرجیکل اسٹرائیک کر سکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی: بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک ایک ضروری پیغام تھا، مستقبل میں ایسی کارروائیوں کے امکان کومستردنہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ روزبھارتی ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کوایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک میں پیغام زیادہ تھا […]

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

بیجنگ /  لندن: چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ […]

شامی شہر حلب میں پاکستان بیکری کے نام سے روٹی کیمپ قائم

شامی شہر حلب میں پاکستان بیکری کے نام سے روٹی کیمپ قائم

حلب: شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری نے متاثرہ شہریوں میں خوراک کی قلت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان بیکری کے نام سے روٹیاں بنانے کا کیمپ قائم کر دیا۔ پاکستان بیکری کے نام سے قائم کردہ روٹی کیمپ سے حلب اور اس کے قریبی شہروں میں روٹیاں تقسیم کی […]

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق افسر کو ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے رشوت کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ چینی اخبار کے مطابق ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ین ہونگ زہنگ کو 10 برس قید اور 5 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام […]

اسرائیلی وزیر اعظم پیرس کانفرنس سے پریشان

اسرائیلی وزیر اعظم پیرس کانفرنس سے پریشان

اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے 15 جنوری کوپیرس میں ہونے والی کانفرنس سے پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ حا صل نہیں ہو گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پیرس […]

ترکی، ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی

ترکی، ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد سے جاری ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔ ترک نائب وزیراعظم کے مطابق ایمرجنسی 19 جنوری سے نوے روز تک نافذ العمل رہے گی، فتح اللہ گولن نیٹ ورک اور تمام دہشت گرد گروپوں کےخاتمے تک ملک میں ایمرجنسی نفاذ کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ترکی […]

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

ٹورنٹو میں پی آئی اے کےطیارےکا ایک پَرٹیکسی کےدوران ایئرفرانس کے کھڑے طیارےسےٹکرا گیا،حادثےمیں دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم مسافر محفوظ رہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ مارشلر کی غلطی کےباعث پیش آیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اےکاطیارہ پی کے789ٹورنٹو پہنچا تھا، اس طیارےکوپی کے790بن کرواپس […]

ٹورنٹو: پی آئی اے طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

ٹورنٹو: پی آئی اے طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

ٹورنٹو: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 790 اس وقت تاخیر کا شکار ہوگئی جب قومی ایئرلائن کا طیارہ ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ سٹی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دی گریٹر ٹورنٹو ایئرپورٹس اتھارٹی کی ترجمان […]

داعش کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، برطانیہ کا دعویٰ

داعش کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، برطانیہ کا دعویٰ

 لندن: برطانوی سیکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ شدت پسند تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر برائے سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ داعش کے پاس ان حملوں کی صلاحیت موجود ہے جو اس سے قبل مشرق وسطی میں استعمال بھی کرچکی […]

چلی میں آتشزدگی سے درجنوں مکانات جل گئے

چلی میں آتشزدگی سے درجنوں مکانات جل گئے

سان تیاگو: چلی کے ساحلی شہر والپارازیو کے نواحی جنگل میں لگنے والی آگ سے درجنوں مکانات جل کر خاک ہوگئے۔ گزشتہ شام والپارازیو کے قریبی جنگل لاگونا وردے میں لگنے والی یہ آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے جلد ہی قریبی پہاڑی پلایا آنچا پر موجود آبادی تک پھیل گئی جس نے راتوں رات وہاں […]

افغان جنگ میں اب تک2 ہزار247 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، پینٹاگان

افغان جنگ میں اب تک2 ہزار247 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، پینٹاگان

کابل / واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ  2016کے آخر تک افغانستان کی جنگ میں امریکاکے 2ہزار 2477 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ 2001میں افغانستان پر امریکی حملے سے لے کر اب تک تقریباً20ہزار 200 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ اس وقت افغانستان میں امریکا کے 9 ہزار 800 فوجی موجود ہیں لیکن […]

بھارت کوپاکستان کے بعد چین کے نیپال سے تعلقات بھی کھٹکنے لگے

بھارت کوپاکستان کے بعد چین کے نیپال سے تعلقات بھی کھٹکنے لگے

نئی دہلی: خطے میں اپنی چوہدراہٹ جمانے کے متمنی بھارت کو اپنے عزائم کی تکمیل کی راہ میں پاک چین دوستی کھٹکتی ہے لیکن اب وہ چین کے نیپال سے تعلقات پر بھی اعتراضات اٹھانے لگا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیپال اورچین کے فوجی آئندہ ماہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ مشقیں کررہے ہیں، اس […]

اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش

اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ان کے گھر جاکر بدعنوانی کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے گھر 3 افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم پہنچی اور 3 گھنٹے تفتیش کرتے رہے تاہم تفتیش سے […]

چار پاکستانی نوجوان ترکی میں انسانی اسمگلرز کی قید میں

چار پاکستانی نوجوان ترکی میں انسانی اسمگلرز کی قید میں

گوجرانوالہ کے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو ترکی میں انسانی اسمگلرز نے قید کرلیا ہےاور بچوں کو چھوڑنے کے فی کس 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کا معاملہ ترک حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، نوجوانوں کی […]

مقبوضہ علاقے میں قائم بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ

مقبوضہ علاقے میں قائم بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے لیے بل لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ اسرائیل کا کہناہے کہ یہ مجوزہ بل ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیش کیا جائے گا ۔مغربی کنارے کا یہ علاقہ فلسطین کا حصہ […]

اوبامادورکےمتعددقوانین منسوخ کرنے کی تیاریاں

اوبامادورکےمتعددقوانین منسوخ کرنے کی تیاریاں

امریکی کانگریس نے صدر اوباما کے دور میں متعارف کرائے گئے متعدد قوانین میں تبدیلیاں لانے کی تیاریاں کرلیں۔ اہم اجلاس آج ہوگا جس میں ٹرمپ کی جانب سےکی گئی نامزدگیوں پر بھی بحث ہوگی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میںجن اہم قانون سازی میں تبدیلیوں پر غور ہوگا ، ان میں صدر اوباما […]

امریکا: جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر کے قیمتی نوادرات چوری

امریکا: جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر کے قیمتی نوادرات چوری

امریکا کے جیولری اسٹور سے 60لاکھ ڈالر مالیت کے قیمتی نوادرات چوری ہوگئے، پولیس چوروں کو تلاش کر رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ نیو ایئر نائٹ کو پیش آیا، چور رات گیارہ بجے تالے توڑ کر جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اور دو تجوریوں سے قیمتی زر و جواہرات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ […]

استنبول کلب حملے کے ملزم کی تصویر جاری

استنبول کلب حملے کے ملزم کی تصویر جاری

ترک پولیس نے استنبول کلب حملے کے ملزم کی تصویر جاری کردی،نیو ایئر نائٹ کلب حملے میں 39افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ حملہ آور کو ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا، مبینہ حملہ آور کی تقسیم اسکوائر کے اطراف سیلفیز بھی ملی ہیں، نیو ایئر پر استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ […]

تھائیلینڈ: آرمی چیف نے مارشل لا لگانے سے توبہ کر لی

تھائیلینڈ: آرمی چیف نے مارشل لا لگانے سے توبہ کر لی

تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی ہے، کہا عہد کرتے ہیں آئندہ ملک میں مارشل لا نہیں لگائیں گے ۔ ایک انٹرویو میں جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے ہیں، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا […]

چلی، ساحلی شہر میں آتشزدگی، 100گھر تباہ

چلی، ساحلی شہر میں آتشزدگی، 100گھر تباہ

چلی کے ساحلی شہر بالپرائیسو میں آگ لگنے کے باعث 100گھر جل کر تباہ ہوگئے،درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، 19 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ساحلی علاقہ ہونے کی وجہ سے تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جبکہ40 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ 400افراد کو […]

برازیل میں شوہر نے فائرنگ کر کے سابق بیوی اور بیٹے سمیت 11 افراد کو قتل کردیا

برازیل میں شوہر نے فائرنگ کر کے سابق بیوی اور بیٹے سمیت 11 افراد کو قتل کردیا

برازیلیا: جنوب مشرقی برازیل میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنی سابق اہلیہ اور بیٹے سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا اور پھر خود بھی سر پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی برازیلین شہر کیمپناس کے ایک گھر میں نیو ایئر کے حوالے سے […]

امریکا میں موجود دونوں بازوؤں سے محروم شامی بچہ ماں باپ کا منتظر

امریکا میں موجود دونوں بازوؤں سے محروم شامی بچہ ماں باپ کا منتظر

نیویارک: شام میں ایک دھماکے میں دونوں بازوؤں سے محروم ہونے والا 11 سالہ بچہ امریکا میں اپنے ماں باپ کا منتظر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں بے سہارا مسلمان گھرانوں کے ایک کیمپ میں اپنے والد کے ساتھ موجود 11 سالہ شامی پناہ گزین احمد الخلاف نے خواہش ظاہر کی ہے کہ […]