counter easy hit

یورپ میں سردی و برف باری ،23 افراد ہلاک

یورپ اور امریکا بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ۔ شدید برف باری کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں ، جبکہ دو روز کے دوران شدید سردی کے باعث یورپ بھر میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ۔

Cold and snow in Europe, 23 people killed

Cold and snow in Europe, 23 people killed

یورپی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بے گھر اور تارکین وطن افراد شامل ہیں ۔صرف پولینڈ میں دو روز کے دوران شدید ترین سردی کے باعث 10 افراد ہلاک ہو ئے ۔ پولینڈ کے حکومتی مرکز برائے سیکورٹی کا کہنا ہے کہ نومبر سے اب تک سردی کے باعث 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔اٹلی میں سردی کے باعث 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ، جن میں پانچ بے گھر افراد شامل ہیں، جبکہ شدید برفباری کے باعث ملک بھر کے متعدد ایئرپورٹس بند رہے اور سیکڑوں فلائٹس منسوخ کردی گئیں ۔چیک ری پبلک میں شدید سردی کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے ۔ بلغاریا میں 2 عراقی تارکین وطن جبکہ یونان سے ایک افغان تارک وطن کی لاش ملی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کی ہلاکت شدید سردی کے باعث ہوئی ۔ادھر امریکا میں بھی برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے ۔ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں بارہ انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے ۔شمالی ریاست کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان کے باعث ٹریفک کے درجنوں واقعات رونما ہوئے ہیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website