counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

الطاف حسین پاکستان آئیں، اللہ ان کی حفاظت کرے گا: خورشید شاہ

الطاف حسین پاکستان آئیں، اللہ ان کی حفاظت کرے گا: خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف سنجیدگی سےمذاکرات کریں جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے تمام جماعتوں کو تسلیم کرنا ہوگا فیصلہ نہ ماننے والا ہی اصل رکاوٹ ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے خود مذاکرات کی بات کی کپتان کو احساس ہو گیا […]

سبی نشتر روڈ پر دھماکہ چھ افراد زخمی

سبی نشتر روڈ پر دھماکہ چھ افراد زخمی

سبی (یس ڈیسک) سبی میں نشتر روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے، گاڑیوں اور دکانوں کو معمولی نقصان ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

وزیر اعظم بننا ہوتا تو واشنگٹن کا طواف کرتا، عمران خان

وزیر اعظم بننا ہوتا تو واشنگٹن کا طواف کرتا، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ اگر انہیں وزیر اعظم بننا ہوتا تو وہ واشنگٹن کا طواف کرتے درحقیقت یہ ملک میں تبدیلی کا وقت ہے جو ہاتھ سے نہیں نکلنا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا […]

انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے، چیف الیکشن کمشنر

انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے […]

ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا، وزیراعلی بلوچستان

ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (یس ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا اور اس حوالے سے کابینہ کو باخبر رکھیں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس میں شفافیت نہ ہو اور […]

صوفی بزرگ اور شاعر پیر سید نصیر الدین نصیر کے عرس کی تقریبات شروع

صوفی بزرگ اور شاعر پیر سید نصیر الدین نصیر کے عرس کی تقریبات شروع

اسلام آباد (یس ڈیسک) پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات دربار عالیہ گولڑہ شریف اسلام آباد میں جاری ہیں۔ پیر نصیر الدین نصیر، پیر سید معین الدین المعروف بڑے لالا جی کے صاحبزادے اور پیر مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔ آپ نے اردو، پنجابی، فارسی […]

کابل میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملہ 6 فوجی ہلاک

کابل میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملہ 6 فوجی ہلاک

کابل (یس ڈیسک) افغانستان دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی بس پر خو دکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے ، دھماکے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ […]

پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال

پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا اور پی ٹی آئی مسئلے کے حل کے لئے ایک قدم آگے بڑھی تو حکومت 2 قدم بڑھے گی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کو […]

مٹھی میں قحط نے مزید 2 ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں

مٹھی میں قحط نے مزید 2 ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں

تھرپارکر (یس ڈیسک) تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں آج مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی۔ سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید 2 بچے چل بسے جب کہ اسپتال میں اب بھی غذائی قلت کے شکار 40 سے زائد […]

آرمی چیف نے 12 دسمبر کو کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

آرمی چیف نے 12 دسمبر کو کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

اسلام آباد (یس ڈیسک) ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل شریف کی سربراہی میں جمعہ کو ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے جامع پلان کی منظوری دی جائے گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کانفرنس کو اپنے امریکہ دورہ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ […]

آپریشن خیبر ون، پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

آپریشن خیبر ون، پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (یس ڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بمباری سے شدت پسندوں کے آٹھ خفیہ ٹھکانے بھی ملیامیٹ ہو گئے۔ آپریشن خیبر ون میں اب تک خودکش حملوں […]

صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو گا

صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو گا

لاہور (یس ڈیسک) سیکرٹری اوقاف حسن رضوی کا کہنا تھا کہ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گیں۔ جس دوران سات سے نو لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے جبکہ عرس کی تقریبات کے دوران مختلف محافل کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اِس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کر […]

چوہدری نثار نے عمران سے3 خفیہ ملاقاتیں کیں اور دھرنا جاری رکھنے کا کہا، پرویز خٹک

چوہدری نثار نے عمران سے3 خفیہ ملاقاتیں کیں اور دھرنا جاری رکھنے کا کہا، پرویز خٹک

پشاور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیاہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران خان سے تین خفیہ ملاقاتیں کیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تینوں ملاقاتیں چوہدری نثار کی اپنی درخواست پر ہوئیں، چوہدری نثار عمران خان پر زور دیتے رہے کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے اپنا دھرنا جاری […]

نواز شریف وفاق اور عمران کے پی میں ناکام ہو گئے، خورشید شاہ

نواز شریف وفاق اور عمران کے پی میں ناکام ہو گئے، خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق میں نوازشریف اور خیبرپختونخوا میں عمران خان ناکا م ہو گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کے زیراہتمام آئی ڈی پیز کو سامان بھجوائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ […]

ایم کیو ایم رہنما کو قتل کر دیا گیا، پنجاب حکومت سوتی رہی، قمر منصور

ایم کیو ایم رہنما کو قتل کر دیا گیا، پنجاب حکومت سوتی رہی، قمر منصور

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوتی رہی اور ایم کیو ایم کے رہنما کو قتل کر دیا گیا۔ سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ محمد […]

سیالکوٹ میں ایم کیو ایم رہنما کا قتل، کراچی اور دیگر شہروں میں احتجاج

سیالکوٹ میں ایم کیو ایم رہنما کا قتل، کراچی اور دیگر شہروں میں احتجاج

کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم زون کی جانب سے […]

حکومت اور تحریک انصاف غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار

حکومت اور تحریک انصاف غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں، حکومت نے اسحاق ڈار اور احسن اقبال پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنادی ہے جبکہ تحریک انصاف کی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عارف علوی اور شفقت محمود شامل ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے تحریک […]

واشنگٹن میں پاک امریکی دفاعی گروپ کا اجلاس ختم

واشنگٹن میں پاک امریکی دفاعی گروپ کا اجلاس ختم

واشنگٹن (یس ڈیسک) پاک، امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس ختم ہوگیا، امریکا نے شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے کی، پاکستان کے سیکریٹری دفاع بھی ان کے […]

کراچی: آج ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی: آج ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں آج دکانیں اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں۔ ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ انور مرحوم کی رسم سوئم آج اُن کی رہائش گاہ […]

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم کے عہدے دار کے قتل کیخلاف مذمتی قرادار منظور

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم کے عہدے دار کے قتل کیخلاف مذمتی قرادار منظور

کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ذمہ دار باؤ انور کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد فیصل سبزواری نے پیش کی۔ فیصل سبزاوری نے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔ اسمبلی نے قراداد متقفہ طور پر منظور کر لی۔ ایم کیو […]

آئندہ ماہ سے بجلی کے بل معمول کے مطابق ہوں گے: خواجہ آصف

آئندہ ماہ سے بجلی کے بل معمول کے مطابق ہوں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر پانی بجلی خواجہ آصف کو واپڈا کی جانب سے داسو پاور پراجیکٹ سمیت دیگر پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے اسلام آباد میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ کی تین بنیادی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ آئندہ ماہ سے بجلی کے بل […]

کارکن کے قتل کے ذمہ دار عمران خان ہیں: عابد شیر علی

کارکن کے قتل کے ذمہ دار عمران خان ہیں: عابد شیر علی

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف پر تند و تیز حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فیصل آباد میں یلغار کرنے آئی تھی وہ ملک میں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ عابد شیر علی […]